انعام یافتگان کو ایوارڈز اور تمام شرکا مقابلہ کو تعریفی اسناد تقسیم کی جائیں گی جس کے لیے تقریب کے انعقاد کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
لندن :پی ایف پی نیوز
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معروف مصنفہ محترمہ تسنیم جعفری کے حوالے سے تحریر ی مقابلے (مضمون نویسی اور شاعری) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے -منصفین کے فیصلے کے مطابق پہلی پوزیشن قراۃ العین عینی نے حاصل کی ہے۔ عطرت بتول نقوی اور فوزیہ تاج نے دوسری جبکہ نصرت نسیم اور منزہ اکرم نے تیسری اور رفعت امان اللہ اورفریدہ گوہر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی -شاعری کا خصوصی انعام انصار احمد معروفی نے حاصل کیا ہے –
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام“ تسنیم جعفری شخصیت اور فن“ کے حوالے سے ہونے والے اس تحریر ی مقابلے میں پاکستان اور انڈیا سے ستائیس قلمکاروں نے حصہ لیا جنہوں نے بچوں کے ادب میں تسنیم جعفری کی خدمات پر مقالے اور مضامین لکھے اور انھیں منظوم خراج تحسین پیش کیا -– تحریر ی مقابلے کا مرکزی عنوان“ تسنیم جعفری: میری نظر میں“تھا، جس کا مقصد محترمہ تسنیم جعفر ی کی زندگی ، ادبی اور تخلیقی پہلوؤں کو اجاگر کرنا تھا۔ اس کے علاوہ مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیات اورسائنسی موضو عات میں دلچسپی پیدا کرنا تھا۔
انعام یافتگان کا تعارف
قراۃ العین عینی / پہلی پوزیشن
عنوان مقالہ: اد ِب اطفال کی نمایاں خصوصیات: تسنیم جعفری کی تحریروں کا تحقیقی جائزہ
قراۃ العین عینی ایک باصلاحیت قلم کار اورانگریزی لسانیات کی ایم فل سکالر ہیں – آپ کے چند تحقیقی مقالہ جات انٹر نیشنل جرنلز میں شائع ہو چُکے ہیں اور چند مقالہ جات تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ اب تک دو کتب میں آپ کی تحاریر تالیف ہو چکی ہیں۔ جبکہ آپ کی مزید تحریریں اشاعت کی تکمیل کے مراحل طے کر رہی ہیں۔ پاکستانی اخبارات اور جرائد میں آپ کی لکھی کہانیاں اور آپ کے تحریر کردہ کالمز شائع ہوتے رہتے ہیں۔قراۃ العین عینی نے قومی سطح پر بہت سے ادبی مقابلہ جات جیتے ہیں، جن میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021 کے ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل لیول کےکہانی نگاری مقابلہ جات بھی شامل ہیں۔
سیدہ عطرت بتول نقوی / دوسری پوزیشن
سیدہ عطرت بتول نقوی ایک مایہ نازکہانی کار اور ناول نگار ہیں -ان کا پہلا مضمون“ہوتا ہے شب وروز تماشہ میرے آ گے“، کالج میگزین میں شائع ہوا، اس کے بعد ادبی جریدے، فنون، میں کئی مضامین شائع ہوئے، 2009ء سےروزنامہ جنگ میں لکھنا شروع کیا- مضامین کے علاوہ چلڈرن ایڈیشن کے لیے کئی سال لکھا، فیملی میگزین اور پھول میگزین کے لیے بھی کہانیاں اور مضامین لکھے، ایک کتاب، پری گل، شائع ہو چکی ہے جس میں ایک ناولٹ اور چون کہانیاں ہیں، کچھ کہانیوں کو انعامات بھی مل چکے ہیں- ایک کہانی آ کسفورڈ یونیورسٹی پریس نے اپنی کتاب میں انگلش میں ترجمہ کرکے شائع کی- ان کی تعلیم جرنلزم کے ساتھ بی اے ہے اس کے علاوہ متعدد کورس کر رکھے ہیں جن میں ڈپلومہ ان فیشن ڈیزائننگ، کورس آ ف فلوری کلچر، کورس آ ف پرشین لینگویج شامل ہیں –
فوزیہ تاج/ دوسری پوزیشن
فوزیہ تاج نئی نسل کی نمائندہ شاعرہ ہیں جنھوں نے منفرد لب ولہجے اور انداز کی بدولت ادب کی دنیا میں پہچان بنائی ہے – خیبر پختون خواہ کی باصلاحیت سنیئر پولیس آفیسر ہیں – امریکہ سے اعلی پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی ہے – مجرموں کی بحالی و اخلاقی تربیت اور قانونی امور کی ماہر ہیں – پولیس میں آنے سے قبل بطور وکیل پریکٹس کرتی رہیں ہیں -انسانی حقوق کی بحالی اور مظلوموں کی داد رسی کے لئے کو شا ں ہیں – حال ہی میں پہلا شعری مجموعہ سنگ ریزے شائع ہواہے –
نصرت نسیم / تیسری پوزیشن
محترمہ نصرت نسیم کاتعلق احمد فراز اور رستم کیانی کےشہر کوہاٹ سے ہے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ایف اے سی بی کالج کوہاٹ جب کہ بی اے فرانٹئر کالج پشاور سے کیا۔جہاں وہ صوبہ سرحد کی معروف افسانہ نگار اور تحریک پاکستان کی سرگرم مجاہدہ فہمیدہ اختر علیکوزئ کی زیر نگرانی مجلس اردو کی نائب صدر اور صدر رہیں۔انہوں نے ایم اے اردو اورایم اے اسلامیات کیا ہے۔ماضی میں تین دفعہ خواتین کی مخصوص نشست پر کونسلر منتخب ہوتی رہیں ہیں ۔جس کے دوران سلائی سنٹر کھولنے کے علاوہ خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا۔اس دوران ایک نجی سکول کی پرنسپل بھی رہیں۔2001سے 2014 تک نثار شہید ڈگری کالج رسالپور میں اردو کی درس وتدریس سے وابستہ رہیں۔کالج میگزین “نثارین “کی نائب مدیرہ اور مدیرہ رہیں۔گزشتہ تین سال سے عالمی اخبار لندن سے بطور مضمون نگار منسلک ہیں۔ربنا کی دعائیں بمعہ شان نزول تالیف کیں۔2020 میں”کہکشاں ہے یہ میرے خوابوں کی “زیور طباعت سے آراستہ ہوئی۔گزشتہ سال الف کتاب کے لئے قرنطینہ ڈائری لکھی۔جو25 اقساط پر مشتمل تھی۔ان کی خود نوشت مکمل ہونے کو ہے۔کینیڈا، دبئی، سندھ بلوچستان اور حرمین شریفین کے حج وعمرے کا مسودہ بھی تیار ہے۔
منزہ اکرم / تیسری پوزیشن
منزہ اکرم کی تعلیم ایم اے انگلش ہے ادب میں کہانی نگاری طور پر خود کو متعارف کرایا ہے شائع شدہ تحریروں کی تعدادِ پچاس کے لگ بھگ ہے۔”ماہنامہ پھول” سے لکھنے کا اغاز کیا اور اب اردو ڈایجسٹ میں لکھ رہی ہیں
تفصیلی تعارف کا انتظار ہے
محترمہ فریدہ گوہر / چوتھی پوزیشن
محترمہ فریدہ گوہر شاعرہ اور سنئیر ادیبہ ہیں -ان کی کتاب نیشنل بک فاؤنڈیشن شائع کر چکی ہے – تفصیلی تعارف کا انتظار ہے
رفعت امان اللہ/ چوتھی پوزییشن
رفعت امان اللہ نے جغرافیہ اور تاریخ میں گریجویشن کیا ہے کچھ عرصہ تک شعبہ تعلیم و تدریس سے وابستگی رہی ہے،روایتی طریقہ تعلیم سے ہٹ کر بچوں کو پیار اور ان کے رجحانات کو مد نظر رکھ کر تعلیم دیتی ہیں- وہ تدریس میں مار نہیں پیار کے اصول کی قائل ہیں۔انھیں شعر و ادب سے لگاؤ شروع سے ہی رہا ہے۔مگر باقاعدہ نثرلکھنی تقریبا”دو سال سے شروع کی ہے،ان کی پسندیدہ صنف افسانہ نگاری ہے،انھیں آج کے دور کی تحریریں زیادہ متاثر کرتی ہیں۔ان کے نزدیک وہ ہمارے موجودہ مسائل کی صحیح رنگ میں عکاسی کرتی ہیں۔انھیں معاشرتی ناہمواریوں پر قلم اٹھانا پسند ہے، جبکہ خزاں کا موسم اور زرد پتے پسند ہیں، کلاسیکل شعراء اور نامور ادیب زیر مطالعہ رہتے ہیں افسانے،افسانچے،مائیکروفکشن مضمون اور ناولٹ لکھ چکی ہیں جو وقتا”فوقتا”جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں،
جناب انصار احمد معروفی – خصوصی انعام شاعری
تعارف کا انتظار ہے
مقابلے کے شرکا
محترمہ آستر رندھاوا
محترمہ شمیم عارف – لاہور / اسلام آباد
محترمہ قراۃالعین عینی- فیصل آباد
محترمہ ایمان فاطمہ، لاہور
محترمہ نصرت نسیم -رسالپور -کوہاٹ
محترمہ شازیہ رانا – لاہور
محترمہ تنزیلہ احمد، اوکارہ
محترمہ صائمہ سید،کراچی
محترمہ منر ہ اکرم – لاہور
جناب عارف مجید عارف- حیدر آباد
محترمہ رفعت امان اللہ، فیصل اباد
محترمہ فریدہ گوہر -ملتان
محترمہ شازیہ ستار نایاب – لاہور
جناب عدیل اخون زادہ -مانسہرہ
محترمہ فوزیہ تاج، ایبٹ آباد
محترمہ روزینہ زرنش بٹ
محترمہ رخشندہ بیگ،کراچی
جناب ذولفقار علی بخاری – راولپنڈی
جناب شبیر ڈار-باغ آزاد کشمیر
محترمہ عطرت بتول نقوی۔ لاہور
ضلع اٹک-جناب حسن اختر
جناب غلام زادہ نعمان صابری، لاہور
جناب رمضان شاکر۔پاکپتن
محترمہ نرجس سید،لاہور
جناب اکمل معروف – حیدر آباد
جناب انصار احمد معروفی۔ انڈیا
جناب مصطفی توحید-فیصل آباد
محترمہ جویریہ خان-میانوالی
—
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
You must be logged in to post a comment.