پریس فار پیس کی ویب سائٹ پر موجود رائٹرز ڈیٹا  بیس

پریس فار پیس کی ویب سائٹ پر موجود رائٹرز ڈیٹا  بیس اردو ، انگریزی ، پہاڑی، گوجری ، اور دیگر علاقائی زبانوں میں لکھنے والے محققین، مصنفین ، کالم نگاروں ، شاعروں ، ادیبوں اور دانش وروں کے کوائف اور اہم تخلیقات کی تصاویر  پرمشتمل  ہے۔  یہ ڈیٹا بنک /انڈیکس  اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے جو خالصتاً ایک رضا کارانہ ، علمی اور فلاحی منصوبہ ہے ۔ جس کامقصد پہلے سے شائع شدہ علمی ، تحقیقی اورتخلیقی سرمایے کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کرنا اور علم وادب اورتحقیق و تخلیق کی دنیا سے وابستہ ارباب دانش اور نئے تخلیق کاروں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

متن کو بہتر بنانے کے لیے رابطہ کیجئے

اس ڈیٹا بنک کی تیاری کے دورا ن لکھنے والوں کے حالات زندگی کے بارے میں درست اور مستند معلومات کی فراہمی کی حتی المقدور کوشش کی گئی ہے۔  تاہم اگر آپ  کے نزدیک کسی تحریر یا لکھاری کے کوائف کو مزید بہتر کرنے یا تحریر کی زبان و بیان میں اصلاح کی ضرورت ہے تو ضروری معلومات اور مستند دستاویزات کے ساتھ ہم سے بذریعہ ای میل یا ہمارے رضا کاروں کے ذریعےرابطہ کیجیے۔۔

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact