Monday, April 29
Shadow

Tag: تسنیم جعفری

کتاب میلے کی  خوشگوار یادیں اور باتیں: تحریر : تسنیم جعفری

کتاب میلے کی  خوشگوار یادیں اور باتیں: تحریر : تسنیم جعفری

ہماری سرگرمیاں
تحریر : تسنیم جعفری پاکستان کے سب سے بڑے تعلیم ادارے جامعہ پنجاب کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے پبلشرز، مصنفین اور قارئین کو ایک عمدہ موقع فراہم کر کے کتاب سے محبت کا  اعلی ثبوت دیا۔اس کتب میلے کے تین دن بہت شاندار تھے، بہترین ماحول اور کتابوں کا ساتھ ایک نایاب موقع تھا۔ جامعہ پنجاب جیسا شاندار اور تاریخ ساز علمی ادارہ اور اس کے خوبصورت کوریڈورز جو سر سبز لان اور درختوں سے گھرے تھے ،ان میں سجے کتابوں کے سٹالز۔۔ اور ایسی جگہ پر آپ خود موجود ہوں تو سوچیں کیسا لگ رہا ہوگا۔۔۔۔دل باغ باغ اور کتاب کتاب ہورہا تھا مجھے خوشی ہے کہ پریس فار پیس کے ڈائریکٹر ظفر اقبال صاحب میرے اصرار پر پہلی بار یہ انڈیپینڈنٹ سٹال لگانے پر رضا مند ہوگئے۔۔۔اور یہ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہمیں 140 سٹالز میں سے قرعہ اندازی میں 21 واں نمبر ملا جس کے ایک طرف "علم و عرفان" جیسے ادارے کا سٹال تھا تو دوسری جانب "مقبول بکس" کا ا...
منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے/ مبصرہ ۔۔۔۔۔ خالدہ پروین

منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے/ مبصرہ ۔۔۔۔۔ خالدہ پروین

تبصرے
مبصرہ ۔۔۔۔۔ خالدہ پروین                  تعارف وتبصرہ                 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مواد و ماہیت کے حساب سے کتابیں مختلف تاثیر کی حامل ہوتی ہیں ۔ بعض کتب احساس وجذبات میں تیزی لانے کا سبب ہیں تو بعض سوچ وفکر میں تبدیلی لاتے ہوئے احساسِ کمتری اور مایوسی سے نجات دلانے کا باعث ثابت ہوتی ہیں ۔ تسنیم جعفری کی کتاب " منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے" مواد و ماہیت کے حوالے سے ایک ایسی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے جس نے نہ صرف اس سوچ کی نفی کی گئی ہے کہ : "پاکستان تعلیمی لحاظ سے پست معیار کا حامل ملک ہے جہاں صرف ڈگری کا حصول ہی اہمیت رکھتا ہے ۔ جہاں تحقیق ( ریسرچ) کے بجائے صرف رٹا سسٹم کو فروغ حاصل ہے۔ خواتین ناقص العقل ہیں جو صرف معاملات کو خراب کرنے کی ہی اہلیت رکھتی ہیں ۔ "بلکہ خوب صورت ادبی عنوان کی حامل کتاب کو کھولتے ہی جب فہرست  سامنے آتی ہے تو قاری مختلف شعبوں ( سائنس، آئی ٹی ، کمپیوٹر ، ...
منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے ،( از تسنیم جعفری) تبصرہ : قانتہ رابعہ

منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے ،( از تسنیم جعفری) تبصرہ : قانتہ رابعہ

تبصرے
تبصرہ : قانتہ رابعہ گوجرہ تاریخ کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو قوم اپنے ماضی اور تاریخ کو فراموش کر دیتی ہے اس کا حال اس شخص جیسا ہوجاتا ہے جس کی یاداشت کھو جائے ، ماضی میں وہ شخص کتنا ہی بڑا دانشور ،یا اہم کردار رہا ہو محض حافظہ کی رخصتی سے وہ دیوانہ اور پاگل سمجھا جانے لگتا ہے ہر کام میں اس کی رائے لینے والوں کے نزدیک بھی وہ دو کوڑی کا نہیں رہتا ۔ انفرادی سطح پر ہو یا قومی سطح پر ماضی کو یاد رکھنے والے اپنی تاریخ کو یاد رکھنے والے ہمیشہ سرخرو رہتے ہیں-کتاب ،منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے ،انہی تابناک ہستیوں کے متعلق ہے جنہوں نے زندگی کے کسی نہ کسی شعبے میں انسانیت کا سر فخر سے بلند کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ ان سب کا تعلق صنف نازک اور پاکستان کی سر زمین سے ہے -اسلام میں علم کی طلب میں خواتین یا مردوں کی تخصیص نہیں ہے یہ بطور انسان سب پر علم کے دروازے کھول کران میں س...
گورنمنٹ ہائی سکول سون ٹوپہ راولاکوٹ کے زیراہتمام اجتماعی مطالعہ اورمذاکرہ

گورنمنٹ ہائی سکول سون ٹوپہ راولاکوٹ کے زیراہتمام اجتماعی مطالعہ اورمذاکرہ

ہماری سرگرمیاں
آلودگی کے خاتمے اورماحول کوصاف ستھرا رکھنے کے لیے اساتذہ اورطلبہ کاعہد ماحولیات کے تحفظ کیلیے اقدامات نہ کیے  تو تعلیم و تدریس کا مقصد ضائع ہو جائے گا۔ جاوید خان، امتیازخان اوردیگر مقررین کا خطاب راولاکوٹ/ پی ایف پی ایف رپورٹ ماحولیاتی آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول سون ٹوپہ راولاکوٹ آزادکشمیرکے زیراہتمام اجتماعی مطالعہ ا ورمذاکرہ بعنوان " زمین اداس ہے، جنگل اداس ہے"منعقد ہوا۔ اس کا اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول سون ٹوپہ کے عقب میں واقع خوب صورت جنگل میں کیا گیا۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن  یو کے کے زیراہتمام  جاری ماحولیاتی آگاہی مہم کا مقصد طالب علموں کو ماحولیاتی مسائل سے آگاہ کرنا اور طلبہ میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔ اس تقریب کے میزبان معلم جاوید خان اورامتیاز خان تھے۔ اس نشست میں جماعت ہشتم اور ہفتم کے طالب علموں نے ماحولیاتی مسائل پرمبنی "کتاب زمین اداس ہے "کا اجتماعی مطالعہ کیا،...
تسنیم جعفری کی سائنسی جنگل کہانی، دانیال حسن چغتائی  کی نظر میں

تسنیم جعفری کی سائنسی جنگل کہانی، دانیال حسن چغتائی کی نظر میں

تبصرے
دانیال حسن چغتائی بچوں کے لئے لکھنا کبھی آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آپ کو خود بچوں کی ذہنی سطح پر جا کر لکھنا پڑتا ہے ۔ ادب اطفال میں بھی مختلف طرز کی تحاریر پڑھنے کو ملتی ہیں ۔ انہی میں سے ایک صنف ماحولیاتی تبدیلیوں کے متعلق لکھنا ہے ۔ محترمہ تسنیم جعفری صاحبہ کا نام ماحولیاتی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے لکھنے والوں میں پاکستان میں سر فہرست آتا ہے۔ تسنیم جعفری صاحبہ کی ڈیڑھ درجن سے زائد کتب منظر عام پر آ چکی ہیں ۔ جنگل کہانی ان کتب میں ایک اور خوبصورت اضافہ ہے جسے پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے نہایت اہتمام کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ سرورق اگر چہ کارڈ شیٹ ہے مگر نہایت دیدہ زیب ہے۔ اور پہلی ہی نظر میں بچوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ سکتا ہے ۔ کتاب کا انتساب صاحب کتاب نے اپنی والدہ کے نام کیا ہے ۔ مصنفہ کے جامع تعارف کے بعد مظفر نازنین ، ڈاکٹر فضیلت بانو اور ارم ہاشمی ...
قانتہ رابعہ کی کتاب در یار پر دستک، تسنیم جعفری  کی نظر میں

قانتہ رابعہ کی کتاب در یار پر دستک، تسنیم جعفری کی نظر میں

تبصرے
تبصرہ نگار  : تسنیم جعفری دریار پر دستک ، محترمہ قانتہ رابعہ  کی تصنیف  ہے۔ قانتہ رابعہ صاحبہ ڈائجسٹ کہانیاں لکھنے کے حوالے بہت معروف نام ہیں آپ پچھلے تیس سال سے لکھ رہی ہیں ،ہم سب کے لئے بہت محترم ہیں اور آپ کا کام ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔  کتاب "ادبیات" نے شائع کی ہے جس کی قیمت 500 روپے ہے کتاب کا ٹائٹل اور پبلشنگ نہایت خوبصورت ہے ،ویسے بھی کتاب کا سفید ٹائٹل میری کمزوری ہے۔ قانتہ رابعہ صاحبہ کی قابلیت کا ایک اور ثبوت یہ ہے کہ آپ کبھی فرضی کہانی نہیں لکھتیں،انہیں اس کی ضرورت بھی نہیں پڑتی کیونکہ لاتعداد اچھوتے موضوعات انہیں گھیرے رکھتے ہیں جنہیں قلم بند کرتے وقت آپ قلم کی حرمت کا بھی خیال رکھتی ہیں۔ اب تک آپ کی کہانیوں کے تیرہ  مجموعے شائع ہوچکے ہیں ،یہ کتاب "دریار پر دستک" بتیس کہانیوں کا مجموعہ ہے جو پہلے خواتین کے مختلف ماہانہ ڈائجسٹوں میں شائع ہو چکی ہیں جو کہانیوں کے معیاری ہونے کا...
ادیب اور  سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمد کے لیے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے چلڈرن لٹریچر ایوارڈ

ادیب اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمد کے لیے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے چلڈرن لٹریچر ایوارڈ

ہماری سرگرمیاں
لندن( پریس فار پیس رپورٹ) پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں معروف ادیب اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے چلڈرن لٹریچر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ابن آس محمد ایک مایہ ناز ادیب ، مصنف اور ڈرامہ نگار ہیں جن دو درجن لگ بھگ کتب بچوں کے لیے شائع ہوئی ہیں اور ابنِ آس محمد پاکستان کے مٰختلف ٹی وی چینلز کے لیے اڑھائی سو سے زائد ڈراما سیریلز اور سیریز لکھ چکے ہیں۔ قبل ازیں پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ سال بچوں کے ادب میں نمایاں خدمات پر تسنیم جعفری کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا تھا۔ یاد رہے پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں بچوں کے معروف ادیب اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرنے اور بچوں کے ادب کے فروغ کے لئے نوجوان اہل قلم کے...
پریس فار پیس فاونڈیشن کی ایک پروقار تقریب کا احوال / ایمان فاطمہ

پریس فار پیس فاونڈیشن کی ایک پروقار تقریب کا احوال / ایمان فاطمہ

ہماری سرگرمیاں
تحریر:  ایمان فاطمہبچوں کے ادب پر گہری دسترس رکھنے والی معروف ادبی شخصیت محترمہ تسنیم جعفری کی ادبی خدمات و شخصیت پر تحریری مقابلے کے انعام یافتگان کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی شاندار تقریب جو 31 جولائی ہفتہ کی شام کو لاہور قذافی اسٹیڈیم کے پنجابی کمپیکس کے ھال میں منعقد کی گی تھی ۔۔میری خوش قسمتی مجھے بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا ۔۔اس روز موسم بھی سہانا ہو رہا تھا ۔لاہور کو گہرے کالے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور کسی بھی وقت بے ایمان بادل کاروائی کر سکتے تھے ۔ مگر ہم بھی اپنی دھن کے پکے تھے موسم کی خرابی اور تیز ترین بارش بھی اس تقریب میں جانے سے نہ روک سکی ۔میں نے موسم کی صورت حال دیکھتے ہوئے آٹو کروا کر بھتیجے کو ہمرا ہ لیا ۔اور ہم بروقت ہال پہنچ گے ۔ میں جب پہنچی تو ہال کی سج دھج سے بہت متاثر ہوئی ۔ ہال رنگا رنگ بینرز اورمختلف خوبصورت کارڈز اور تتلیوں والے کا...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact