تعارف

پریس فار پیس پبلی کیشنز نئے مصنفین کوایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں وہ اپنی کتب نہایت آسانی اورسہولت کے ساتھ ساتھ عالمی معیاراورجدید تقاضوں کے مطابق شائع کر سکیں۔اگرآپ کسی بھی موضوع پر اردو ، انگریزی یا پاکستان ، انڈیا کی کسی بھی علاقائی زبان میں اپنی کتاب مکمل لکھ چکے ہیں اوراس کی اشاعت چاہتے ہیں تو کتاب کے مسودے کی ایک کاپی بذریعہ پوسٹ یا ای میل ان پیج  یا ورڈ فارمیٹ میں ہمیں بھیجئے۔ جائزے کے دوران اگرمسودے میں بہتری کی گنجائش محسوس  ہو ئی تو اس بارے میں آپ  کوآگاہ کر دیا جائے گا۔ اگر مسودہ قابل اشاعت ہوا تو ہم آپ کو کتاب کی پرنٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے لیےایک کوٹیشن بھیجیں گے۔ جس میں کتاب کے ٹائٹل،  کاغذ کی نوعیت، کتب  کی تعداد، وغیرہ کی تفصیلات درج ہوں گی۔

پریس فارپیس پبلی کیشنز پروف ریڈنگ یا ایڈیٹنگ کی سہولت اورکتاب کے سرورق کا ڈیزائن بھی مہیا کرنے کا پابند ہے۔ کوٹیشن کی منظوری کے بعد آپ سے کتاب کی اشاعت کا معاہدہ /ایگریمنٹ کیا جائے گا ۔ اس مرحلے پرمصنف کو اخراجات کی مکمل تفصیل اور اشاعت کیلئے درکاروقت سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ اشاعت کے تمام مراحل میں مصنف کی نہ صرف رائے لی جاتی ہے بلکہ انہیں  کتاب کی تیاری اور اشاعت کے تمام مراحل سے آگاہ بھی رکھا جاتا ہے ۔

ہماری ادارتی اور اشاعتی خدمات

اگر آپ کو  کسی بھی قسم کی ادارتی خدمات یا مشورہ درکار ہے توپریس فار پیس پبلی کیشنز اپنے تنطیمی مقاصد کے تحت یہ سہولت بلامعاوضہ مہیا کرتا ہے ۔ ادارے کواردو اور انگریزی نثر ، شاعری، تحقیق،  زبان دانی ، سائنس، فکشن ، سماجیات ، سیاسیات  جیسے دیگر سنجیدہ موضوعات کے حوالے سے ماہر ین، ادیبوں، لکھاریوں، شاعروں اور تنقید نگاروں وغیرہ کا قلمی تعاون حاصل ہے۔کتاب کی اشاعت پرلاگت کا انحصار کاغذ کے معیار( کوالٹی )،  جلد بندی (بائنڈنگ ) کی قسم ، شائع ہونےوالے نسخوں کی تعداد اور کتاب کے صفحات کی تعداد پرمنحصر ہے۔

پریس فار پیس رائٹرز ڈیٹا بیس

پریس فارپیس پبلی کیشنز کی ویب سائٹ پرایک منفرد پراجیکٹ کے تحت ایک ڈیٹا بنک تیارکیا گیا ہے جس میں شامل مصنفین اور لکھاریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کتاب کی اشاعت کے بعد اس ڈیٹا بنک میں آپ کے لیے خصوصی صفحات مختص کیے جائیں  گے ، جہاں کتاب یا مصنف کے حوالے سے لکھے گئے کالموں، تبصروں، تنقیدی جائزوں کو یکجا کیا جائے گا۔

کتابوں کی تشہیر اور مارکیٹینگ

سوشل میڈیا   کی مقبول سائٹس اورایپس مثلاً فیس بک، ٹویٹر، انسٹا گرام کی شئیرنگ کے لیے ادارہ جو میڈیا پیک تیار کرے گا ، اس کی ایک کاپی مصنف کو مفت فراہم کی جائے گی۔  جس میں موجود  کتاب کے پوسٹراورسٹیٹس اپڈیٹس کے ٹولزسے مصنف کو خود بھی سوشل میڈیا شئیرنگ میں مدد مل سکے گی

کتابوں کی فروخت اور ترسیل

پریس فار پیس  کتاب کی اشاعت کے بعد اس کی تشہیر سوشل میڈیا پلیٹ فارمزاورکتب خانوں پر کرتا ہے۔کتاب کی فروخت کیلئے آن لائن آرڈرزکی وصولی اورپاکستان، انڈیا  اور برطانیہ  کے علاوہ دنیا بھر میں پوسٹ اور کوریئر سروس کے ذریعے ڈیلوری کا مکمل نظام موجود ہے۔ادارے کے آن لائین سٹورسے بھی کتب کے آرڈرکی سہولت موجود ہے۔

https://pressforpeace.org.uk/shop

اشاعتی حقوق

پریس فار پیس پبلی کیشنز اپنے قیام کے مقاصد کے تحت تمام مصنفین، ماہرین،  لکھاریوں، تحقیق  نگاروں اوردیگر انٹیلیکچوئزاوراُن کے کام کی قدر کرتا ہے اس ادارے کے تحت شائع   کی جانے والی کتب کے جملہ دانشورانہ حقوق بحقِ مصنف محفوظ ہوتے ہیں۔ جبکہ معاہدے کی رو سے کتاب کے موجودہ ایڈیشن کی اشاعت، فروخت اور تقسیم کے حقوق  پریس فار پیس پبلی کیشنز کے پاس ہوتے ہیں۔اردورسم الخط میں لکھی گئی  کتاب کا مسودہ ایم۔ایس۔ورڈ ڈاکومنٹ ،یا ،ان۔پیج اردو، فارمیٹ میں ہوتو زیادہ بہتر ہے۔

انگریزی مطبوعات

اگر آپ کی کتاب انگریزی میں لکھی گئی ہے تو ادارہ اسے  دنیا کی سب سے بڑی آن لائن خریداری کی ویب سائٹ “ایمیزون ڈاٹ کام” پر پیش کرنے میں بھرپور مدد کرتا ہے۔ ایمیزون کی پالیسی کے مطابق فی الوقت صرف انگریزی زبان میں لکھی گئی کُتب ہی ایمیزون پر شائع کی جاتی ہیں۔ایمیزون پر کتاب کی اشاعت ، ای بُک ، اور’پیپر بیک ایڈیشن ، دونوں صورتوں میں کی جاتی ہے۔

مسودے کی عدم منظوری

مسودہ  کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں موصول شدہ سافٹ کاپی کو ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔  مصنف کے کام کو اُس کی منشاء کے بغیر کسی دوسرے ادارے یا فرد سے شئیرنہیں کیا جاتا اوراس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ادارے کے ڈیٹا بنک سے اس کی کاپی مکمل طور پرڈیلیٹ کر دی گئی ہے۔

آپ کی کتاب انگریزی میں لکھی گئی ہے تو ادارہ اسے  دنیا کی سب سے بڑی آن لائن خریداری کی ویب سائٹ “ایمیزون ڈاٹ کام” پر پیش کرنے میں بھرپور مدد کرتا ہے۔ ایمیزون کی پالیسی کے مطابق فی الوقت صرف انگریزی زبان میں لکھی گئی کُتب ہی ایمیزون پر شائع کی جاتی ہیں۔ایمیزون پر کتاب کی اشاعت ، ای بُک ، اور’پیپر بیک ایڈیشن ، دونوں صورتوں میں کی جاتی ہے۔

ہماری اشاعتی ٹیم

چیف ایڈیٹر/پبلشر:  پروفیسر ظفراقبال :(واٹس ایپ نمبر 00447837931805) 

مدیران

 بشری حزیں، قرات العین عینی:

03019543230

پروف ریڈرز: ماورا زیب/محمد احمد رضا انصاری/تابندہ شاہد، عالیہ بٹ

گرافک ڈیزائنر: سید ابرار گردیزی،کومل یاسین،  السٹریٹر: آنیہ ایس خان، مارکیٹنگ ہیڈ: پروفیسر فلک ناز

رابطہ :

info@pressforpeace.org.uk

 

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact