We are aiming to empower local women in a remote village and help women and young girls to participate as equal members of society.
Communities around the world are working hard to empower women. The gap between income levels of women and men is deeper in rural communities as compared to urban centres.
Press for Peace Foundation Empowering Women’ is a pilot project that has been launched in District Bagh of Azad Kashmir. We are aiming to empower local women in remote village and help women and young girls to participate as equal members of society
Currently , we are in a test and trial phase of deploying various systems. We are also looking for volunteers to help us in this project. If you think you can be of any help in this project, please contact us via our email or social media.
Volunteering on a women’s empowerment project of Press for Peace Foundation is a great way to learn important business and entrepreneurial skills.
ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ کے پائلٹ فیز کی لانچنگ کے موقع پر رمضان المبارک اور عید کی مناسبت سے مقامی ہنر مند خواتین کے تیار کردہ ملبوسات خرید کر مستحق لوگوں کو عطیہ کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے ، جس میں ملک بھر اور بیرونِ ملک سے مخیر حضرات نے بھرپور تعاون کیا۔ ان خواتین کو پریس فار پیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام تربیت دی گئی ہے۔ مقامی خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشرے اور خاندان کی فعال ارکان بنانے اور خود کفیل بنانے کا ماڈل پریس فار پیس فاونڈیشن نے لانچ کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر سے آن لائین شاپنگ کے ذریعہ مقامی طور پر تیار کردہ ( Made in Azad Kashmir) ملبوسات خریدے جاسکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں کیش آن ڈیلوری کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ روبینہ نازپراجیکٹ منیجر پریس فار پیس فاونڈیشن ضلع باغ۔
آن لائین سٹور کے لیے اس ویب سائٹ پر جائیں یا نیچے دئیے ہوئے امیج پر کلِک کریں https://pressforpeace.org.uk/shop/
اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے گاؤں سناڑ ، یونین کونسل ناڑ شیر علی خان کے مقام پر ایک تربیتی سنٹر کا آغاز کیا ہے۔ جس میں مقامی خواتین نے ٹیلرنگ کی تربیت لی اور مختلف ڈیزائین پر مبنی ملبوسات تیار کئے۔ اس سلسلے میں وویمن ووکشنل سنٹر سے تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔