محمد جمال دین مرحوم ایک ایسی شخصیت کا نام ہے ، جنہوں نے اپنی زندگی بے لوث محبتوں کی نذر کر دی۔ ان کے احسانات سے بھرپور کارناموں پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے مگر یہ صفحات شائد کم پڑ جائیں۔
محمد جمال دین مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں اس سکالرشپ کا اجرا ء کیا گیا ہے۔
سکالرشپ کی تفصیل
جمال دین میموریل اسکالرشپ (1) ایسے بچے کے لیے مختص کیا گیا ہے جس کی فیملی کے مالی حالات مستحکم نہ ہوں ۔ یہ ایوارڈ محترم جمال دین صاحب کی فیملی نے سپانسر کیا ہے ۔ یہ سکالرشپ ضلع باغ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک پسماندہ خاندان کی ہونہار بچی کائنات کو دیا گیا۔ جب سکالرشپ کا اجرا کیا گیا تو وہ گورنمنٹ ہائی اسکول راولی ضلع باغ میں ساتویں جماعت میں پڑھتی تھی۔
اس سکالرشپ کے تحت کائنات کو ماہانہ بنیادوں پر 1500 روپے دئیے جاتے ہیں۔ ۔ یہ ایوارڈ جون 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔
https://www.pressforpeace.org.uk/muhammad-jamal-deen-memorial-scholarship-1-holder-kainat/