Saturday, April 27
Shadow

رائٹرز

شازیہ عالم شازیؔ، شاعرہ ، مصنفہ، سوشل ورکر،  کراچی (پاکستان)

شازیہ عالم شازیؔ، شاعرہ ، مصنفہ، سوشل ورکر،  کراچی (پاکستان)

رائٹرز
شازیہ عالم شازیؔ مایہ ناز شاعرہ ، مصنفہ  اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں فلاح عامہ کےلیے کوشاں فعال سماجی شخصیت ہیں۔ وہ کراچی میں  رہائش پزیر ہیں۔    پیشہ ورانہ اعتبار سے وہ ایک  نجی ادارے کے ساتھ بطور منیجر وابستہ ہیں۔ اب تک  غزل، نظم اور ہائیکو میں طبع آزمائی کی ہے۔  وہ  متعدد رفاہی ، ادبی  اداروں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ  منسلک ہیں۔ وہ  جہان رنگ ادبی تنظیم کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ان کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں متعدد اداروں  کی طرف سے متعدد اعزازت اور ایوارڈز  سے نوازا گیا ہے۔  شازیہ عالم شازیؔ کی تصانیف سمندر راز داں میرا پلکوں پہ سجے خواب  (زیر طبع) ...
منظم حیات، مصنفہ ، کالم نگار، پاک پتن  (پاکستان)

منظم حیات، مصنفہ ، کالم نگار، پاک پتن  (پاکستان)

رائٹرز
منظم حیات کالم نگار اور سٹوری رائٹر ہیں ۔ شہر فرید پاکپتن سے تعلق ہے۔ ایم اے اردو کے بعد درس نظامی کے سال دوم میں تعلیم جاری ہے۔ میٹرک سے لکھنا شروع کیا۔ اور باقاعدہ اخبارات اور جرائد  میں لکھتے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔ ۔ ۔ سکول میں بطور معلمہ فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ محترمہ سرخ صحافت میں بطور شریک مصنفہ لکھ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ گوشہ تخیل، حرمت قرآن، روبوٹ اور دوسری بہت سی اینتھولوجیز میں لکھ چکی ہیں۔ "خود سے رب تک" اور "دست دعا" کے نام سے دو کتابیں مرتب کر چکی ہیں۔ انھون نے بہت سے مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھا کر پوزیشنز اور شیلڈز حاصل کیں۔ آپ کا کہنا ہے کہ:۔ہاتھوں میں قلم کا آ جانا ایک بہت بڑی سعادت ہے۔ لکھنے کا شوق بچپن سے تھا۔ مگر یہ ہر انسان کو ورثے میں نہیں ملتا۔ جس طرح مجھے یہ عطا کیا گیا۔ میرے ہاتھوں میں قلم کا ہونا خداداد صلاحیت ہے۔ انسان کا نام اس کی پہچان کبھی...

تابندہ طارق عکس،  لکھاری ، چکوال (پاکستان)

رائٹرز
ہمارا نام تابندہ طارق عکس ہے -ضلع چکوال کے گاؤں ہستال سے تعلق ہے۔بچپن سے ہی لکھنے کا شوق تھا لیکن 2021 میں باقاعدہ لکھنے کا آغاز کیا۔ہماری پہلی تحریر *"اقبال کا عشق"* ماہنامہ فکر نو"میگزین میں شائع ہوئی۔ہماری دوسری نظم *"دسمبر کی یادیں"* ماہنامہ اردو ڈائجسٹ اسپین میں شائع ہوئی۔صف شکن کی انتھالوجی بک  *"اصحابی کالنجوم"* میں بطور لکھاری لکھا ہے۔آن لائن میگزین  *"نخل وفا"*میں ہر ماہ ہماری تحریریں شائع ہوتی ہیں۔اب تک 60 سے زائد مقابلہ جات جیت چکے ہیں۔انڈیا کے میگزین میں بھی لکھنے کا موقع ملا ہے،انڈین انتھالوجی بک میں بھی ہماری سٹوری شائع ہو چکی ہے۔اب آن لائن مختلف اخبارات اور میگزین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔سرائے سخن انٹرنیشنل میگزین ہارڈ فارم میں بھی ہماری تحریر  *"بھیک"* شائع ہو چکی ہے۔مقیاس الادب کے پلیٹ فارم سے کتاب  *"الصحابیات الجلیلات*"کچھ دن پہلے ہی منظر عام پر آئی ہے،اس میں بھی بطور لک...
صائمہ امین، لکھاری ، مصنفہ، قصور (پاکستان)

صائمہ امین، لکھاری ، مصنفہ، قصور (پاکستان)

رائٹرز
صائمہ امین لکھاری اور مصنفہ ہیں۔صائمہ امین پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کی رہائشی اور محکمہ صحت میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ بی فارمیسی کی طالبہ ہیں ۔ لکھاری ہونے کے باعث بہت سی اینتھولوجی کتابوں میں بطور معاون لکھاری شامل ہیں جن میں کتاب"، سرخ صحافت "اور "اے اقصی ہم شرمندہ ہیں" ، شامل ہیں  ۔وہ زندگی سے حاصل کیے گئے تجربات کی بنا پر اقوال زریں لکھتی ہیں۔ جو کہ بہت سے لوگوں کے لیے موٹیوشن کا باعث بنتے ہیں۔
نجم نور خان  رائٹر، مترجم،۔ کراچی (پاکستان)

نجم نور خان  رائٹر، مترجم،۔ کراچی (پاکستان)

رائٹرز
نجم نور خان لکھاری اور مترجم ہیں ۔  اپنے لڑکپن کے دنوں میں انہوں نے ہیری پوٹر سلسلے کا مطالعہ کیااور جے۔ کے۔ رولنگ کی کردار نویسی  اور تخیل کی اڑان کے سحر میں گرفتار ہوگئے۔ایک طویل عرصے تک اس سلسلے کے اردو زبان میں تراجم کے انتظار کے بعدانہوں نے دنیا بھر میں مختلف لکھاریوں سے رابطہ کیا۔۔ ۔ فرانسیسی تراجم کا مطالعہ کیا۔۔۔انہیں حیرت تھی کہ افغانی۔ عربی۔ اور ملیالم زبانوں میں تراجم میسر ہونے کے باوجوداردو زبان میں اس طلسمی سحر انگیز کہانی کا آسان فہم ترجمہ موجود نہیں ہےحالانکہ "سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے"۔                چنانچہ   اپنے دوست پیر زادہ محمد معید قاسمی کی حوصلہ افزائی سے انہوں نے پاکستانی اور دنیا بھر میں اردو بولنے اور سمجھنے والے بچوں کے لئے عام فہم اردو زبان میں ہیری پوٹر سلسل...
کالم نگار ، مصنفہ۔ راولپنڈی ( پاکستان )

کالم نگار ، مصنفہ۔ راولپنڈی ( پاکستان )

رائٹرز
محترمہ تابندہ سلیم ایک منجھی ہوئی کالم نگار اور لکھاری ہیں ۔ وہ موقر قومی روزناموں اور جرائد  میں قومی ، سماجی اور اصلاحی موضوعات پر تسلسل کے ساتھ کالم اور مضامین لکھ رہی ہیں جنھیں صحافتی حلقوں اور قارئین میں مقبولیت حاصل ہے۔انسانیت سے محبت ، درد مندی ، وطن کی تڑپ اور اپنی اقدار اور روایات  سے وابستگی ان کی تحریروں سے جھلکتی ہے ۔ وہ انتہائی محنتی ، خوش گفتار اور ملنسار شخصیت کی مالک ہیں۔انھوں نے ابتدائی تعلیم آبائی شہر لاہور میں حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونی ورسٹی سے ایم اے انگلش لٹریچر کیا ۔ ۱۹۹۳میں سرکاری ملازمت بطور آرٹیکل  رائٹر اختیار کی بعد ازاں انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے قصور ، لاہور ، چکوال ، خوشاب وغیرہ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ انھوں نے محکمہ اطلاعات اور صحافیوں  کے مابین جدید ذرائع کو فروغ دیا ۔وہ ان دنوں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راو...
اعظم سہیل ہارون ، شاعر، مصنف،  حاصل پور (پنجاب ) پاکستان

اعظم سہیل ہارون ، شاعر، مصنف،  حاصل پور (پنجاب ) پاکستان

رائٹرز
میرا نام اعظم سہیل ہارون ہے۔میں حاصل پور کے نواحی گاٶں چک نمبر 87فتح میں میاں شفقات احمد کے گھر پیدا ہوا۔میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر  ایک حاصل پور سےپاس کیا۔انٹر میڈیٹ اور گریجویشن گورنمنٹ کالج فار بوائز ز حاصل پور سے کی۔ایل ایل بی بہاٶالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے کی۔۔ایم اے اسلامک اسٹڈیز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا۔۔۔ایم اے اردو و اقبالیات کی ڈگری اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے حاصل کی۔۔بی ایڈ کا امتحان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے پاس کیا۔ زمانہ طالب علمی سے ہی شعر و شاعری سے لگاٶ تھا اور شعرکہتا رہا۔مختلف قومی و انٹرنیشنل ادبی تنظیموں سے جانب سے گولڈ میڈلز،ایوارڈز سرٹیفکیٹس اور شیلڈز مل چکی ہیں۔ تصانیف میر اب تک چھ کتب شائع ہو چکی ہیں۔ 1۔ ایک دریا ہے میری آنکھوں میں (اردو شعری مجموعہ) 2۔ نور کاجلوہ (اردو نعتیہ مجموعہ) 3۔ لمحہ لمحہ ق...
ڈاکٹر منظر پھلوری۔شاعر، مصنف،   ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب پاکستان

ڈاکٹر منظر پھلوری۔شاعر، مصنف،   ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب پاکستان

رائٹرز
ڈاکٹر منظر پھلوری منقوط شاعری میں چھ کتابوں کے مصنف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ہیں۔ منظر پھلوری کی شاعری کا خاصہ ان کا   نقطوں کے  بغیر نعتیہ کلام ہے ُاور یہی وجہ شہرت بھی ہے جس کی بدولت انھیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔  وہ ایک مشہور کالج لوریٹ نیشنل اکیڈمی کے موجودہ پرنسپل بھی ہیں۔ شاعری کا سفر ساغر صدیقی رائٹرز کونسل ملتان سے شروع کیا۔الساغر میگزین کے اعزازی مدیر بھی رہے ہیں۔ آج کل کئی ایک ادبی تنظیموں کی سرپرستی کر رہے ہیں   ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact