Sunday, May 19
Shadow

خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کے زیراہتمام گرلز مڈل سکو ل تراڑ راولاکوٹ میں  کیش انعامات  کی تقسیم

ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شہناز اختر گردیزی، ڈی ای او رفعت طاہرہ،   اے ای او   راولاکوٹ  یاسمین بیگم ، صدر معلمہ رخسانہ حیات  ، ریٹائرڈ  ڈی ای او  سردار محمد آصف ، امان الحق ، جاوید اقبال  اور دیگر کی شرکت

 خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ سکالرشپس کے اجرا سے طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہو گی

اساتذہ محنت کو اپنا شعار بنائیں، نئی نسل  اپنے بزرگوں کے ورثے کو آگے بڑھا ئے: مقررین کا خطاب

راولاکوٹ  آزادکشمیر (تعلیمی رپورٹ)

گورنمنٹ گرلز مڈل سکو ل تراڑ چھل  میں  تقریب تقسیم  انعامات کا انعقاد ہوا ۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں )پونچھ محترمہ شہناز اختر گردیزی، ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر  پونچھ رفعت طاہرہ،   اے ای او   راولاکوٹ  یاسمین بیگم ، ادارہ کی صدر معلمہ رخسانہ حیات  ،ٹیچر اقصی بشیر ریٹائرڈ  ڈی ای او  سردار محمد آصف ، امان الحق صدر ٹیچر آرگنائزیشن راولاکوٹ، جاوید اقبال  سینئر مدرس  ہائی سکول کھڑک  و سرپرست خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ  اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔تقریب کا اہتمام خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ   کی طرف سے ادارے کے ہونہار طلبہ و طالبات میں ایوارڈز اور کیش انعامات  کی تقسیم کےلیے کیا گیا تھا۔اس موقع پر  سکول  کے بچوں نے پی ٹی شو، مارچ پاسٹ، ملی نغمے  اور تقاریر سمیت رنگا رنگ  پروگرام پیش کیے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں )پونچھ محترمہ شہناز اختر گردیزی نے  خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے مقامی سکولوں کے بچوں کے لیے  کیش انعامات اور سکالرشپ کے اجرا کو   سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے طالب علموں اور اساتذہ  کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ سرکاری اداروں پر  اعتماد بڑھانے کے   لیے اساتذہ  محنت سے کام کریں، والدین   اپنے مقامی تعلیمی  اداروں  سے بچوں کی کارکردگی  کے بارے میں روابط کو مستحکم کریں ۔ ریٹائرڈ  ڈی ای او  سردار محمد آصف ،  سینئر مدرس جاوید اقبال نے کہا کہ   ماضی میں وسائل کی کمی اور  مشکلات کے باوجود  سرکاری اداروں سے تعلیم یافتہ طالب علموں نے زندگی کی ہر شعبے میں  ترقی کی منازل طے کر کے  مثال قائم کی ہے۔ نئی نسل  اپنے بزرگوں کے ورثے کو آگے بڑھاتے ہوے محنت اور احساس ذمہ داری کو اپنا  شعار بنائے۔ دنیا میں وہی اقوام ترقی حاصل  کر رہی ہیں جو تعلیم اور ٹیکنالوجی میں آگے ہیں۔ تقریب میں معزیزین علاقہ، بچوں کے والدین اور ایس ایم سی کے اراکین نے شرکت کی- تقریب کے اختتام پر میں سکول  میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کی طرف سے   شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم دیےگئے ۔

۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact