باغ پی ایف پی ایف نیوز
پریس فا ر پیس فا ؤنڈیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ایک پسماندہ علاقے ناڑ شیر علی خان میں خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کے تعاون سے پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کی نگرانی میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا -ستحق لوگ بڑی تعداد میں خود گوشت لینے آئے تھے – اس کے علاوہ مہاجرین اور بار ڈر کے متاثرین کو بھی گوشت تقسیم کیا گیا -یاد رہے کہ ناڑ شیر علی ایک دور افتادہ اور جدید سہولیات سے محروم علاقہ ہے – اس علاقے میں کنٹرول لاین پر بھارتی فائرنگ سے متاثر ہو کر گھر بار چھوڑ کر پناہ لینے والے بعض خاندان بھی آباد ہیں -علاقے کے عوام نے اجتماعی قربانی کا اہتمام کرنے پر پریس فارپیس اور خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کے ذمہ داران کے لئے خیر و برکت کی دعا کی ہے -دریں اثنا پریس فار پیس کے رضاکاروں نے سنئیر فیلڈ کوآرڈینیٹر زبیر الدین عارفی کی قیادت میں مختلف فلاحی اداروں کے تعاون سے مظفرآباد،نیلم،حویلی،باغ میں بیس سے زائد بڑے جانور ذبح کیے ہیں۔برکہ ایڈ،کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ،ون گلوبل لائف ویلفیئر،کے تعاون سے جانور ذبح کیے جن کا سارا کام پریس فار پیس کے رضاکاروں نے سر انجام دیا۔پریس فارپیس کے سنئیر فیلڈ کوآرڈینیٹر زبیر الدین عارفی رضا کاروں کا کہنا ہے کہ جو تربیت پریس فار پیس سے حاصل کی ہے اس کے ذریعے ہی آج آزاد کشمیر بھر میں فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے پریس فار پیس فاؤنڈیشن، برکہ ایڈ،کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ،ون گلوبل لائف ویلفیئر اور دیگر فلاحی اداروں کی کاوشوں کو سراہا ہے
–