ام محمد عبداللہ کی کتاب ” سنہرا تاج”۔ تعارف: عصمت اسامہ

سنہرا تاج
سنہرا تاج
سنہرا تاج

ام محمد عبداللہ کی کتاب ” سنہرا تاج”۔ تعارف: عصمت اسامہ

عصمت اسامہ
ہر بچہ اپنے گھرانے کا دل ہوتا ہے ،چشم و چراغ ہوتا ہے ،ماں اور باپ کی آنکھوں کا تارا ہوتا ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو بہترین انداز سے پالنے کی فکر کرتے ہیں مگر حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ دور میں بچوں کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے ،ایسے میں خوش نصیب ہیں وہ گھرانے جہاں ایسی مائیں موجود ہیں جو صرف کچن کی فکر تک محدود نہیں ہیں بلکہ امت کے بچوں کی تربیت کے لئے غور وفکر کرتی ہیں ۔ بچوں کے لئے بہت کم افراد لکھتے ہیں ،ان کی دلچسپی اور رحجانات کو مدنظر رکھتے ہوۓ اسلام کے زاویہء نگاہ کے مطابق لکھنا ” ام محمد عبداللہ” کا خاصہ ہے۔

 مجھے ان کی کتاب ” امی جان کی ڈائری ” بھی پسند آئی تھی لیکن جدید اشاعت ” سنہرا تاج “نے تو میرے ساتھ میری چھوٹی بیٹی کا دل بھی جیت لیا ہے۔ اس کتاب میں مختصر اور جامع احادیثِ مبارکہ کے مرکزی خیال پر مشتمل کہانیاں ہیں۔ کہیں کہیں خوب صورت خطاطی کے حروف جن میں بچے رنگ بھر سکیں اور کہیں تصاویر ہیں جو بچوں میں کہانی پڑھنے کے شوق میں اضافہ کرتی ہیں۔ بتیس کہانیوں پر مشتمل یہ کتاب ، دینی و اخلاقی تربیت کا ایک جامع پیکج ہے جس میں نہ صرف بچوں کے لئے  بلکہ ماؤں کے سیکھنے کے لئے بھی بہت کچھ ہے

 ۔ الحمدللہ ،ام محمد عبداللہ ،خواتین لکھاریوں کی ادبی انجمن” حریمِ ادب” کا حصہ ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی صحت ،عافیت اور ایمان میں اضافہ فرمائے اور وہ امت کے بچوں کی خاطر اپنا قلم سدا رواں رکھیں آمین۔
کتاب حاصل کرنے کے لیے اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں 923335487846
=====


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.