ماہم صفدر کاقلمی نام ماہم حیا صفدر ہے۔وہ کالم نگار، مصنفہ، مبصرہ اور شاعرہ ہیں۔انھون نے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی فیصل آباد سے بائیوکیمسٹری میں بی ایس کیا ہے۔ ان کا آبائی تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ وہ کافی عرصے سے مختلف اصنافِ ادب میں طبع آزمائی کر رہی ہیں۔ آپ نے لکھنے کا باقاعدہ آغاز تقریباً ساڑھے تین سال قبل کیا۔
ماہم حیا صفدر کی شاعری کی پہلی کتاب ”عطش“ کے نام سے جنوری 2022 میں منظرِ عام پر آئی اور کافی مقبول ہوئی۔ انھوں نے دیوانِ سخن ٕحصہ دوم کے نام سے شعری مجموعہ مرتب کیا ہے جس میں ان کا کلام بھی شامل ہے۔  وہ مختلف ملکی اخبارات و رسائل اور آن لائین  پلیٹ فارمز پر لکھتی ہیں۔ آپ مختلف برقی و دیگر مشاعروں میں بھی شریک ہوتی ہیں۔ آپ نے بے شمار علمی و ادبی مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئیں۔ انھیں پاکستان رائٹرزویلفئرر ایسوسی ایشن کی جانب سے 2021 میں ”بیسٹ نیو ٹیلنٹ“ اور 2022 میں ”عطش“ پر بہترین کتاب کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔ آپ کا پہلا ناول ”طپش“ کے نام سے آپ کے آفیشل پیج کے ساتھ ساتھ کتاب گھر پہ بھی بیک وقت شائع ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact