Tuesday, May 21
Shadow

ماہم جاوید مصنفہ، افسانہ و ناول نگار ۔کالم نگار۔کراچی (پاکستان)

  ماہم جاوید

ماہم جاوید مصنفہ، افسانہ نگار اور کالم نگار ہیں ان کا تعلق کراچی سے ہے، گورنمنٹ ڈگری کالج سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد لکھنے کا باقاعدہ آغاز کیا۔انھوں نے  2018 میں میں اپنا پہلا آن لائن ناول  “رقیب ” لکھا جسے انٹرنیٹ کی دنیا میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد ایک اور خوبصورت موضوع پر ایک ناول تحریر کیا جس کا نام ” منتظر ” تھا ۔ وہ  روزنامہ  جنگ،  بارڈر لائن اور مختلف اخبارات میں  کالم  سماجی اور معاشرتی موضوعات پر  کالم لکھتی ہیں  ۔ناول ” انتخاب” ان کی ایک دلچسپ تخلیق ہے ۔ مصنفہ کا طرز تحریر عام فہم ہے۔ وہ  مستقبل میں کچھ جاسوسی ناول لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں، ناول نگار کی خاصیت یہ ہے کہ وہ تحریر میں تجسس پیدا کرتی ہیں جس کے بارے قاری ایک ہی نشست میں پڑھنے کی دلچسپی رکھتا ہے اور خود کو اس کردار سے جوڑے رکھتا ہے ۔مصنفہ کو شاعری سے بھی لگاؤ ہے اور ان کا کلام چھپ چکا ہے مستقبل میں اپنی شاعری کا مجموعہ شائع کروانے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں  ۔

ماہم جاوید کی تصانیف

انتخاب  (ناول ) زیر طبع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact