Thursday, May 16
Shadow

سونیا سحرش، لکھاری

میرا نام سونیا سحرش ہے،تعلق وہاڑی سے ہے۔ کامسٹس یونیورسٹی کی طالبہ ہوں تعلیم بی ایس میھتمیٹکس جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایڈیٹنگ،راٹئنگ،ٹیچنگ اور ترجمہ و تفسیر القرآن معلمہ کورس بھی کر چکی ہوں۔میں رائٹر ہوں یا یوں کہوں ابھی سیکھ رہی ہوں۔ مجھے ادب سے خاصا لگاؤ ہے، میرے لکھنے کا مقصد یہی ہے کہ میں اپنے اللہ  کی رضا کے لیے لکھا جائے ۔ یہ جو صلاحیت مجھے میرے اللہ نے عطا کی ہے اسے اسی کے لیے صرف کرنا ہےاور میں نے اپنے اللہ کے لیے ہی لکھنا شروع کیا۔ بلاشبہ وہی ذات لائق ہے کی اس کی بڑائی بیان کی جائے۔اینتھالوجی کی دو کتب میں لکھ چکی ہوں۔مختلف رسائل و جرائد میں میری تحریریں شائع ہو چکی ہیں۔ میرا سب سے بڑا شوق موٹیوشنل سپیکر اور معلمہ بننے کا ہے۔اس کے بعد رائٹر بننے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہے۔ اور بہت سی مثبت اور علمی و ادبی  سرگرمیوں میں حصہ لینا میرا شوق ہے میرا ماننا ہے انسان کو ہر کام آنا چاہیے تاکہ وہ اپنا آپ منوا سکے۔ لکھاری  ومصنف  بننے کا خواب میں نے ایک سال پہلے دیکھا تھا اور الحمد اللہ اب میں نے اس تک رسائی حاصل کر لی ہے کتاب پبلشنگ کے مراحل میں ہے ان شاءاللہ اسی مہینے یعنی مارچ میں  شائع ہو جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact