اعجاز احمد لودھی،  کالم نگار، مصنف ،  مانسہرہ/اسلام آباد

You are currently viewing اعجاز احمد لودھی،  کالم نگار، مصنف ،  مانسہرہ/اسلام آباد

اعجاز احمد لودھی،  کالم نگار، مصنف ،  مانسہرہ/اسلام آباد

میرا نام اعجاز احمد لودھی ہے۔ میرا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے۔ والد صاحب پشاور میں جاب کرتے تھے تو میری ساری تعلیم پشاور میں ہوئی ہے۔البتہ ایم اے پولیٹکل سائنس ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ اور ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن ورچوئل یونیورسٹی سے کیا ہے۔ اسلام آباد کے ایک سرکاری ادارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔
لکھنا شروع تو کالج کے دور سے کیا تھا، لیکن وہ ڈائری تک ہی محدود تھا۔  2002 میں مشرق پشاور کے لیے کچھ کالمز لکھے تھے۔ اس کے بعد سلسلہ موقوف ہو گیا۔ 2007 سے انٹرنیٹ کے مختلف فورمز پر لکھنا شروع کیا جن میں کہانیاں، طنز و مزاح، شخصی خاکے، کالمز شامل ہیں۔
ابن نیاز کے قلمی نام سے 2015 سے دوبارہ اور تسلسل سے لکھنے کا آغاز کیا۔ ۔ جن میں کالمز، افسانے، کہانیاں، بچوں کے لیے کہانیاں شامل ہیں۔متعدد موضوعات پر کالمز ملک کے بہت سے اخبارات میں شائع ہوئے  ہیں اور وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔
ڈائجسٹس میں کہانیاں شائع ہو چکی ہیں ۔ مختلف اخبارات میں کافی افسانے شائع ہو چکے ہیں جن میں ریشماں، سراب، خواہش، کیکر کا درخت، ہبوط قابل ذکر ہیں۔
بچوں کی کہانیاں مختلف میگزین جن میں پھول، انوکھی کہانیاں، کرن کرن روشنی شامل ہیں، میں شائع ہو چکی ہیں۔
نثری نظموں سے شوق رکھتا ہوں۔ اس حوالے سے ایک کتاب”الوداع”کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔ 
“طاقتِ پرواز “کے نام سے مختلف موضوعات پر لکھے گئے کالمز پر مبنی کتاب بھی شائع ہو چکی ہے۔
بچوں کے لیے احادیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ و آلہٖ وسلم کو موضوع بناتے ہوئے مختلف کہانیوں پر مبنی کتاب “پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ و آلہٖ وسلم کی میٹھی باتیں” شائع ہو چکی ہے۔
بچوں کے لیے ہی ایک ناولٹ “چھوٹا جاسوس ” کے نام سے بھی حال ہی میں شائع ہوا ہے۔



Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.