علی شاہد دلکش
حمدیہ ترائیلے نظم
خدا معبود ہے نا
وہی پرور ہے سب کا
جو بے مولود ہے نا
خدا معبود ہے نا
وہ لا محدود ہے نا
وہی محور ہے سب کا
خدا معبود ہے نا
وہی پرور ہے سب کا
نعتیہ ترائیلے
ذکر سے گر بھرا یہ سینہ ہے
یاد سے یوں سجا رہے یہ دل
زندگی کا یہی قرینہ ہے
ذکر سے گر بھرا یہ سینہ ہے
اِک ہے مکہ تو اک مدینہ ہے
وِرد سے یوں ہَرا رہے یہ دل
ذکر سے گر بھرا یہ سینہ ہے
یاد سے یوں سجا رہے یہ دل
فکر: علی شاہد دلکش
کوچ بہار گورنمنٹ انجینئرنگ کالج
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.