محترمہ تابندہ سلیم ایک منجھی ہوئی کالم نگار اور لکھاری ہیں ۔ وہ موقر قومی روزناموں اور جرائد  میں قومی ، سماجی اور اصلاحی موضوعات پر تسلسل کے ساتھ کالم اور مضامین لکھ رہی ہیں جنھیں صحافتی حلقوں اور قارئین میں مقبولیت حاصل ہے۔انسانیت سے محبت ، درد مندی ، وطن کی تڑپ اور اپنی اقدار اور روایات  سے وابستگی ان کی تحریروں سے جھلکتی ہے ۔ وہ انتہائی محنتی ، خوش گفتار اور ملنسار شخصیت کی مالک ہیں۔
انھوں نے ابتدائی تعلیم آبائی شہر لاہور میں حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونی ورسٹی سے ایم اے انگلش لٹریچر کیا ۔ ۱۹۹۳میں سرکاری ملازمت بطور آرٹیکل  رائٹر اختیار کی بعد ازاں انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے قصور ، لاہور ، چکوال ، خوشاب وغیرہ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ انھوں نے محکمہ اطلاعات اور صحافیوں  کے مابین جدید ذرائع کو فروغ دیا ۔وہ ان دنوں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی کی حثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact