Thursday, May 9
Shadow

رائٹرز

ڈاکٹر منظر پھلوری۔شاعر، مصنف،   ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب پاکستان

ڈاکٹر منظر پھلوری۔شاعر، مصنف،   ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب پاکستان

رائٹرز
ڈاکٹر منظر پھلوری منقوط شاعری میں چھ کتابوں کے مصنف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ہیں۔ منظر پھلوری کی شاعری کا خاصہ ان کا   نقطوں کے  بغیر نعتیہ کلام ہے ُاور یہی وجہ شہرت بھی ہے جس کی بدولت انھیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔  وہ ایک مشہور کالج لوریٹ نیشنل اکیڈمی کے موجودہ پرنسپل بھی ہیں۔ شاعری کا سفر ساغر صدیقی رائٹرز کونسل ملتان سے شروع کیا۔الساغر میگزین کے اعزازی مدیر بھی رہے ہیں۔ آج کل کئی ایک ادبی تنظیموں کی سرپرستی کر رہے ہیں   ...
ام محمد عبداللہ  ، مصنفہ، اسلام آباد (پاکستان)

ام محمد عبداللہ  ، مصنفہ، اسلام آباد (پاکستان)

رائٹرز
ام محمد عبداللہ صاحبہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ شعبہ درس و تدریس سے منسلک نونہالان امت کا درد رکھنے والی مصنفہ ہیں۔  بچوں کے لیے تعمیری ادب تخلیق کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کہیں آپ کا قلم  بچوں کے پسندیدہ کہانی سلسلوں حدیث کہانیاں، رمضان کہانیاں ، آداب زندگی سیریز روشنی کا سفر(سیرت النبي محمد صلى الله عليه واله وسلم) اور  اسمائے حسنی سیریز  میں بچوں کی تربیت کا سامان کرتا ہے اور کہیں تربیت اولاد، قیام و استحکام پاکستان اور لبیک یا اقصی) جیسے موضوعات ملت کے درد کو محسوس کرتے عمل پر ابھارتے ہیں۔ یہ تمام سلسلے اپنے سادہ اور عام فہم اسلوب کے باعث بڑوں اور بچوں میں یکساں مقبول ہو رہے ہیں اور گاہے بگاہے بچوں کے رسالوں، قومی اخبارات و ڈائجسٹس اور مختلف ادبی ویب سائٹس پر شائع ہوتے رہتے ہیں۔ کتاب حکایت خونچکاں اور قلم کا قرض میں بھی آپ کے مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے...
پروفیسر فلک ناز نور، کالم وتبصرہ نگار،ماہر تعلیم (لاہور) پاکستان

پروفیسر فلک ناز نور، کالم وتبصرہ نگار،ماہر تعلیم (لاہور) پاکستان

رائٹرز
پروفیسر فلک ناز نور لاہور میں ایک اعلی تعلیمی ادارے کے ساتھ تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ وہ کالم نگار ،تبصرہ نگار اور براڈ کاسٹر  بھی ہیں۔وہ پریس فار پیس کے شعبہ مارکیٹنگ کی سربراہ ہیں۔
فیروز ناطق خسرو، شاعر، مصنف،تبصرہ نگار،  کراچی (پاکستان)

فیروز ناطق خسرو، شاعر، مصنف،تبصرہ نگار،  کراچی (پاکستان)

رائٹرز
تعارف:۔   نام۔۔ فیروز ناطق تخلص۔۔ خسرو والد۔۔ حضرت ناطق بدایونی (مرحوم) والدہ۔۔ مسلمہ خاتون نہاں (دادا۔ تایا۔ نانا بھی شاعر تھے) پیدائش۔۔۔۔ 1944, بدایوں ، انڈیا پاکستان ہجرت۔۔ 1948 تعلیم۔۔  * ایم اے , (اردو)۔ * ایم اے (اسلامک ہسٹری) * بی ایس سی ( وار اسٹیڈیز) ملازمت۔۔اسکواڈرن لیڈر ۔۔پاکستان ائر فورس۔۔دورانِ ملازمت اہم ذمہ داریوں سےعہدہ براہ ہونے کے مواقع حاصل ہوئے۔ ..قبل از وقت ریٹائرمنٹ (1999) لینے کے بعد مختلف سول اداروں میں پرنسپل/ ایڈمنسٹریٹر کے فرائض انجام دیے۔ گھر کا ماحول ادبی تھا۔ ساتویں جماعت میں پہلا شعر کہا باقاعدہ شاعری میٹرک کلاس سے (1962) ابتدا میں کہانیاں لکھیں۔ پینٹنگ کی۔۔  شاعری میں استاد کوئی نہیں۔گھر کے ادبی ماحول نے جِلا بخشی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تخلیقات۔۔۔ شائع شدہ کتب۔۔تعداد۔۔14 تفصیل۔۔ . کلامِ...
حسین ثاقب۔مصنف، شاعر، ناول نگار، راولپنڈی (پاکستان)

حسین ثاقب۔مصنف، شاعر، ناول نگار، راولپنڈی (پاکستان)

رائٹرز
پیدائش:  کونتریلہ، ضلع راولپنڈی۔ ابتدائی تعلیم: گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلہ اور عابد مجید سی بی ہائی سکول لاہور چھاؤنی۔گریجویشن: گورنمنٹ کالج (حال یونیورسٹی) لاہور۔ پیشہ: سول سروس۔ مالیاتی نظم و نسقدلچسپیاں: شاعری، تدریس، گولف حسین  ثاقب کی تصانیفآخری آوارگی -شعری مجموعہگلابی خطوں کے سرنامے (غزلیات) زیر طباعتآستین کے سانپ ۔تاریخی ناول
عینی ملک، مصنفہ ، شاعرہ ، ناول نگار، سیالکوٹ (پاکستان)

عینی ملک، مصنفہ ، شاعرہ ، ناول نگار، سیالکوٹ (پاکستان)

رائٹرز
عینی ملک  کالم نگار، ناول نگاراور  شاعرہ  ہیں جن کی تعلیم ایم فل انگریزی  (یوایم ٹی سیالکوٹ)ہے۔ ان کا شعری مجموعہ   "اے کاش" شائع ہو چکا ہے۔  ان کا تخلیق کردہ ناول " جل بھی چکے  پروانے" 2022 میں شائع ہوا۔ اس ناول کا موضوع سری لنکن منیجر پرانتھا کمارا پر لکھا گیا ہے جسے سیالکوٹ فیکڑی میں زندہ جلادیا گیا تھا۔۔ناول اپنی نوعیت کا انوکھا ناول ہے جو انسانیت کو موضوع بنا کر لکھا گیا ہے۔ وہ متعدد ادبی تنظیموں اور اداروں سے وابستہ ہیں ۔وہ اپنی  تخلیقی خدمات پر  کئی ایوارڈز اور اعزازت حاصل کرچکی ہیں۔‎ان کے  کالم ، مضمون، افسانے اور نثری شاعری  اخبارات ، جرائد اور ویب سائٹس پر شائع ہوتی ہے۔ ان کی تیسری تصنیف  ' سفر نامہ ایران و عراق ' اشاعت کے مراحل میں ہے۔‎ ...
قراۃالعین بشیر ،مصنفہ ،  راولپنڈی

قراۃالعین بشیر ،مصنفہ ،  راولپنڈی

رائٹرز
قراۃالعین بشیر کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔ وہ گزشتہ تین  سالوں سے ادب سے وابستہ ہیں۔ وہ تین کتب کی مصنفہ ہیں جبکہ متعدد کتب میں بطور شریک مصنفہ شامل ہو چکی ہیں۔ قراۃالعین بشیر ان دنوں ایک اخبار میں بطور انچارج ایڈیٹوریل اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہیں۔وہ  متعدد ادبی ، صحافتی اور سماجی تنظیموں اور اداروں سے وابستہ ہیں اور کئی ایوارڈز وصول کر  چکی ہیں۔ اُن کی دو کتب ابھی زیرِ اشاعت ہیں۔ اُنکی تیسری، قرآن مجید پر تحقیقی کتاب جلد منظر عام پر آ رہی ہے۔ وہ ان دنوں ایک نجی تعلیمی ادارے میں بطور معلمہ اپنے علم سے بچوں کا مستقبل روشن کر رہی ہیں ...
بشری تسنیم ، مصنفہ، افسانہ  و کالم نگار

بشری تسنیم ، مصنفہ، افسانہ  و کالم نگار

رائٹرز
میں نے جہانیاں منڈی ضلع خانیوال میں تحریکی ادب پسند گھرانے میں آنکھ کھولی۔میرے بزرگوں کی تربیت نے مجھے بچپن سے ادب سے منسلک کر دیا تھا ۔  نو سال کی عمر سے لکھ رہی ہوں ۔ بہت سے میگزین، سوشل میڈیا پہ تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔تیرہ چودہ سال سے ایک ماہانہ میگزین میں گوشہء تسنیم کے نام سے کالم چھپ رہا ہے جس کا ایک مجموعہ شائع ہو چکا ہے ۔ دعوتی و تربیتی موضوعات اور بچوں کی تربیت کے حوالےسےکتابچے شائع ہو چکے ہیں ۔افسانوں کا مجموعہ بھی شائع ہواہے، اس کے دو ایڈیشن چھپے ہیں ۔ بشری تسنیم کی تصانیف پانیوں پہ سفر(سفر نامہ) جنت ہمار ا آبائی وطن پیغام صبح بارش کے بعد (افسانے ) گوشہ تسنیم تیرے نام تیری پہچان بچوں کی تربیت ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact