منظم حیات کالم نگار اور سٹوری رائٹر ہیں ۔ شہر فرید پاکپتن سے تعلق ہے۔ ایم اے اردو کے بعد درس نظامی کے سال دوم میں تعلیم جاری ہے۔ میٹرک سے لکھنا شروع کیا۔ اور باقاعدہ اخبارات اور جرائد  میں لکھتے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔ ۔ ۔ سکول میں بطور معلمہ فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ محترمہ سرخ صحافت میں بطور شریک مصنفہ لکھ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ گوشہ تخیل، حرمت قرآن، روبوٹ اور دوسری بہت سی اینتھولوجیز میں لکھ چکی ہیں۔ “خود سے رب تک” اور “دست دعا” کے نام سے دو کتابیں مرتب کر چکی ہیں۔ انھون نے بہت سے مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھا کر پوزیشنز اور شیلڈز حاصل کیں۔
 آپ کا کہنا ہے کہ:۔
ہاتھوں میں قلم کا آ جانا ایک بہت بڑی سعادت ہے۔ لکھنے کا شوق بچپن سے تھا۔ مگر یہ ہر انسان کو ورثے میں نہیں ملتا۔ جس طرح مجھے یہ عطا کیا گیا۔ میرے ہاتھوں میں قلم کا ہونا خداداد صلاحیت ہے۔ انسان کا نام اس کی پہچان کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔ وقت کے ساتھ میرا قلم میری پہچان ضرور بنے گا۔ جس نے ادب کی دنیا مجھے متعارف کروایا۔
میں “بہت زیادہ لکھنا اور لکھتے جانا” کو فوقیت نہیں دیتی۔ کم لکھیں مگر ایسا لکھیں کہ ایک ایک حرف دل میں اترتا محسوس ہو۔ وقت کے ساتھ اور بشرط زندگی قلم کی بدولت ایک شناخت بنا کر دنیا سے رخصت ہوں ۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact