غزل
عطاء راٹھور عطار
ہر ایک دکھ سے بڑا دکھ ہے روزگار کا دکھ
یہ روز روز کا صدمہ، یہ بار بار کا دکھ
بچھڑ کے ایک سے پٹری پہ لیٹنے والو
ہمارےدل میں بھی جھانکو ہے تین چارکادکھ
قبا جو پھول کی اتری تو سب فسردہ ہیں
دکھائی کیوں نہیں دیتا کسی کو خار کا دکھ
شدید دکھ جو رگِ جان پر ہے ناخن زن
دہکتی آگ میں جلتے ہوے چنار کا دکھ
وطن میں آگ مسلسل لگی ہے دونوں طرف
ہمارے دل میں سلگتا ہے آر پار کا دکھ
یہ چاروں سمت سے پتھر جو آ رہے ہیں میاں
ہمارا دکھ ہے کہ ہے نخلِ بار دار کا دکھ
Related
Tagged آزاد کشمیر پر شاعری, آزادی کشمیر پر اشعار, اظہار محبت تحریر, اقبال اور عشق رسول, انجمن پنجاب, انجمن پنجاب کے مشاعرے, جہیز کی تباہ کاریاں, خوشی کیا ہے, سلگتے چنار, عطاء راٹھور عطار, غزل, قرآن سے محبت کے واقعات, مشرقی پاکستان ٹوٹا, پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر, کشمیر اشعار, کشمیر شاعری, کشمیر شعر, کشمیر پر اشعار, کشمیر پر شاعری, کشمیر ڈے پر شاعری, کشمیر کی آزادی پر اشعار, کشمیر کی ثقافت, کشمیر کے بارے میں اشعار, کشمیر کے ظلم پر شاعری, کشمیری ثقافت