طیف عکس میں شامل فاطمہ اعجاز کے افسانے/تبصرہ نگار: خالدہ پروین
،مبصرہ ۔۔۔۔اسسٹنٹ پروفیسر خالدہ پروین
ناول نگارفاطمہ اعجاز اپنے مخصوص نفسیاتی اور معاشرتی تجزیاتی انداز کی بنا پر انفرادیت کی حامل ہیں ۔ہلکے پھلکے ،شوخ وشرارتی انداز میں بڑی سے بڑی بات بیان کر دینا فاطمہ کی خوبی ہے ۔ان کے ناول :
"وہی زاویے جو کہ عام تھے"
"عشق خاک نہ کر دے"
"خوابوں کی شہزادی"
منفرد موضوع ، دھیمی لے اور منفرد انداز بیان کی بنا پر سوشل میڈیا پر پزیرائی حاصل کر چُکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طیفِ عکس میں بامطابق عکوس چھے کہانیاں بعنوان
"ناکام" ، "مردود" ، "پاگل" ، "فصلِ خزاں" ، "امید" اور "میرا کوزہ گر" موجود ہیں ۔
تمام کہانیاں مختلف نفسیاتی الجھنوں اور گتھیوں کی طرف عمدہ اور متاثر کن اشارے ہیں۔
ناکام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دورانِ تعلیم ایک نرس سے محبت کے وعدے کرنے والا نوجوان ڈاکٹر بننے کے بعد والدین کے جبر،معاشرتی تفریق کے خوف اور روشن مستقبل کی ...