Wednesday, May 1
Shadow

Tag: پریس فار پیس فاؤنڈیشن

صفیہ شاہد۔شاعرہ ، افسانہ نگار، اسلام آباد

صفیہ شاہد۔شاعرہ ، افسانہ نگار، اسلام آباد

رائٹرز
صفیہ شاہد صفیہ شاہد اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔پیشہ پیغمبری سی منسلک ہیں۔گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں میں تقرری ہے۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایم فل اردو کا مقالہ بعنوان"مشتاق احمد یوسفی کی نثر میں ادبی،علمی اور ثقافتی مآخذ کے حوالے:تحقیقی مطالعہ" پیش کیا اور ڈگری وصول کی۔زمانہ طالب علمی میں بطور نعت خواں،مقرر،سٹیج سیکریٹری اور کہانی نویس مختلف سرگرمیوں کا مسلسل حصہ رہیں اور متعدد انعامات حاصل کیے۔چار سال کالج میگزین کے اردو سیکشن کی نائب مدیرہ اور پھر مدیرہ کی حیثیت سے کام کیا۔ لکھنے کا باقاعدہ آغاز کالم نویسی اور کہانی سے کیا۔2015 میں پہلی کہانی "سوالیہ نشان" کے نام سے لکھی جو کالج میگزین راول کرانیکل میں چھپی۔اس کے بعداکادمی ادبیات میں افسانہ نگاری کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ کا حصہ بنیں تو افسانے کی صنف کو اظہار کا ذریعہ بنا لیا۔دیگر نمایاں افسانوں میں "ش...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن مائیکرواسکالرشپ پروگرام

پریس فار پیس فاؤنڈیشن مائیکرواسکالرشپ پروگرام

ہماری سرگرمیاں
Micro Scholarship Program 2023 Scholarships Background Sponsor a Scholarship!   ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو خوش قسمت ہیں کہ نعمتوں اور خوشیوں سے بھرپور ایک شاندار زندگی حاصل کرتے ہیں۔ کچھ لوگ بہت کامیاب کیریئر اور اس کے ساتھ آنے والی تمام آسائشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بہت سے دوسرے لوگ اتنے خوش قسمت نہیں ہیں کہ وہ اتنی بھرپور زندگی حاصل کر سکیں۔ زیادہ کامیاب نہ ہونے کی ان کی اپنی وجوہات ہیں اور وہ اب بھی اپنی زندگی کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم میں سے جو خوش قسمت ہیں کہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے شاندار تعلیم حاصل کی انہیں شاندار اسکولنگ اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع ملے۔ زیادہ تر لوگ جو کامیاب زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ان کا بھی اپنی تعلیم میں اچھی کارکردگی کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ اگر آپ امیر پس منظر سے نہیں ہیں تو ...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ

News, ہماری سرگرمیاں
اسلام آباد انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیر اہتما م اکادمی ادبیات میں منعقدہ ایک تقریب میں پریس فار پیس کی ادبی اور فلاحی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا -ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے ہماری شریک مدیرہ محترمہ بشری حزیں نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ایوارڈ وصول کیا - اس موقع پر انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے سرپرست نوید ملک اور چئیرمین شہزاد افق بھی موجود تھے-اس موقع پر بشری حزیں نے کہا کہ  یہ اعزازہماری مخلص ٹیم ، رضاکاروں اور معاونین کے نام ہے جن کی شبانہ روز محنت سےعلم وادب، اشاعت اور خدمت انسانی کے لیے متعدد شعبوں میں ادارے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اہل قلم  اور فلاحی اداروں کی پزیرائی کےلیے نوید ملک اور چئیرمین شہزاد افق کی قیادت میں انٹرنیشنل رائٹرز فورم اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔...
سائیکو۔ تحریر: نسیم امیر عالم

سائیکو۔ تحریر: نسیم امیر عالم

افسانے
   تحریر: نسیم امیر عالم تم پر کسی طرح بھی جائز نہیں ہے کہ تم اپنے بھائی کا حق مارو ۔۔۔!!  غصے سے بپھری ہوئی بڑی بہن نے مُٹھیاں بھینچتے ہوئے چھوٹی بہن کو ڈانٹا، لیکن ڈانٹتے وقت وہ یہ بھول گئی تھی کہ چھوٹی اب بڑی ہو چکی ہے بل کہ بہت بڑی ہوچکی ہے ،وہ اتنی بڑی ہو چکی ہے کہ اب رشتے ناتے ، بڑے بہن بھائی حتی کہ ماں بھی اس کے آگے بہت چھوٹی ہوچکی ہے!! *اپنی حد میں رہو سائیکو ۔۔۔۔!!*  دفعتاً اس کی ڈانٹ کے جواب میں چھوٹی دبے بغیر رعونت کے ساتھ چلائی۔ وہ غصہ بھول کر حیرت و شدید دُکھ کے  ُملے جلے جذبات کے ساتھ چھوٹی کو دیکھتی رہ گئی ۔۔۔!!  ایسی بات نہیں تھی کہ پہلی دفعہ اسے *سائیکو* بولا گیا ہو, اُسے خاندان کے تمام بڑے اس لیے سائیکو بولتے تھے کیوں کہ وہ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اور لاچار و بے بس ماں کی خاطر ہر صاحبِ جاہ و منصب سے لڑ پڑتی تھی ۔ پھٹا ہوا برقعہ اور ٹوٹی ہوئی چپلوں سے بے نیاز جب ...
کاش او ویلا فر اچھہ اوٹھی (پہاڑی افسانچہ) شاہزیب اشعر

کاش او ویلا فر اچھہ اوٹھی (پہاڑی افسانچہ) شاہزیب اشعر

افسانے
رستچ جلنیا اس ایک کویّا جٹھا۔ اس اپنے کلاسیے نی انہوار آئ۔ اس لغا کہ ایہہ دا لیکن فری اس سوچیا یو نا وے کوئ اور اس جیا وے۔ طارق چپ لنگیا۔ جیرا ایک آگیں گا تہ اس کنڈی ہا آواز آئ۔ او طارقہ میں لہ مڑ۔ آواز جانی پہچانی سی ۔ ہاۓ بختہ اوؤے یو تو زی۔ پتلون بُرشَٹ لائ نی۔ متھیر تیل ملیا نا۔ فل بابو بنتا نا زی۔ انہوار تہ آئ فیر سوچیا تھوخا نہ وے۔ کہان ملیشیں نا کڑتا تمی تہ کہان پتلون بَرشَّٹ۔ مہ لغا اے نی تو ایہہ عظیم دی۔ لِمّاں نا۔ عظیم آخنیس۔ کہ دسی طارقہ او ویلے بہوں یاد اینے دے۔ جدوں تختی دوات تہ نالیں نیا قلماں اننی ملیشیںے نے کپڑے لائ تہ ربڑے نی پمپی لائ گینے سیاں۔ اس ٹھل اپر بیٹھی پڑنے سیاں۔ اوۓ عظیماں جل اس خوہے اپر بجی چا پینیا ۔ آخاں تہ گل بانا سیس کہ یا دیے جدوں ایک واری آسیں سوق نیسا اینا تہ آسیں چھپی تہ سندھچ تَرۓ نا پروگرام منایا تہ ماسٹر رستچ پوڑیا سا تہ جتنی چہ...
ٹمبر مافیا کو لگا م دی جائے ، پریس فار پیس

ٹمبر مافیا کو لگا م دی جائے ، پریس فار پیس

خبریں, ہماری سرگرمیاں
ادویاتی پودوں کی غیر قانونی نکاسی  اورگیسٹ ہاؤسز کی بے ہنگم تعمیرات کو روکا ،  ماحول دوست   سیاحت کو فروغ  دیا جائے ،آزادکشمیر بھر میں باہر سے آنے والے سیاحوں میں سے   پینتالیس  فی صد لوگ نیلم ویلی جارہے ہیںسیاحوں کو مقامی جڑی بوٹیوں کی خرید اور گندگی پھیلانے سے روکا جائے، ماہرین کا انتباہ  لندن/ وادی نیلم ( پریس فارپیس فاؤنڈیشن رپورٹ ) :  پریس فار پیس فاؤنڈیشن (یُوکے)  کے زیر اہتمام آزاد جموں وکشمیر کے ماحولیاتی مسائل  کے موضوع پر    ایک ماحولیاتی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین   اور دیگر شر کا  نے  کہا ہے کہ آزاد خطے کے قیمتی جنگلات بچانے کے لیے ٹمبر مافیا کو لگا م دی جائے۔ وادی نیلم میں  گیسٹ ہاؤسزکی بے ہنگم تعمیرات کو روکا جائے۔ جنگلا ت کی بے دریغ کٹائی کو روکنے کےلیے   عو...
ماحول کی بہتری کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے ، پریس فار پیس

ماحول کی بہتری کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے ، پریس فار پیس

ہماری سرگرمیاں
لندن /راولاکوٹ (سوشل میڈیا  مانیٹرنگ ڈیسک)پریس فار پیس فاؤنڈیشن  برطانیہ کے زیراہتمام " راولاکوٹ کے ماحولیاتی مسائل" کے موضوع  پر  منعقدہ ٹویٹر  پینل ڈسکشن کے شرکا نے  خبردار کیا ہے کہ ماحولیات کے مقامی  مسائل سے نمٹنے کے لیے  پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ  کے تحت ہمہ گیر اور انقلابی اقدامات  نہ اٹھائے گئے تو مقامی خطے خطرناک صورت حال اور ناگہانی آفات کی زد میں آسکتے ہیں جس سے  مقامی آبادیوں کو سنگین  معاشی، سماجی اور ماحولیاتی مسائل کا سامنا  کرنا پڑسکتا ہے۔ ٹویٹر سپیس  کے پلیٹ فارم پر منعقدہ اس  ورچوئل ڈسکشن کی میزبانی کے فرائض  مظہر اقبال مظہر (لندن )  نے سرانجام دئیے  جبکہ  پینل  کے شرکا  سے ایجوکیشن کنسلٹنٹ جمیل احمد،  مصنف جاوید خان،   صدر غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ سردار راشد نذیر،  سینئر صحافی اور تجزیہ کار خواجہ  کاشف میر،  پروفیسر ظفر اقبال، ڈائریکٹر پریس فار پیس فاؤنڈیشن  یو کے، عبدال...
پریس فار پیس  فاؤنڈیشن کی ایوارڈ تقسیم کی تقریب

پریس فار پیس  فاؤنڈیشن کی ایوارڈ تقسیم کی تقریب

ہماری سرگرمیاں
خدمت خلق کرنے والی شخصیات  کو خراج تحسین اور  اس مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کمزور افراد کی مدد لیے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے- ایس پی جہلم ویلی زاہد حسین مرزا،  اسسٹنٹ  کمشنر بینش جرال،  پروفیسر  عبدالحق مراد،  پروفیسر محمد ایاز کیانی،   جاوید خان،  سردار یاسین، مقصود صابر اور دیگر کا خطاب نمایاں خدمات پر ابرار گردیزی، سمیرا کاشف، روبینہ ناز، ولید یاسین ، وجاہت گردیزی، ڈاکٹر سجاول، پروفیسر مراد اور دیگر   میں ایوارڈز کی تقسیم باغ  (پی ایف پی ایف نیوز) فلاحی تنظیم  پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام سماجی خدمت، ادب اور میڈیکل  کے شعبے میں نمایاں خدمت    سرانجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں  منعقدہ تقریب تقسیم  ایوارڈ  اور اسناد بزم وفا  سے خطاب کرتے ہ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact