اسلام آباد
انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیر اہتما م اکادمی ادبیات میں منعقدہ ایک تقریب میں پریس فار پیس کی ادبی اور فلاحی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا -ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے ہماری شریک مدیرہ محترمہ بشری حزیں نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ایوارڈ وصول کیا – اس موقع پر انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے سرپرست نوید ملک اور چئیرمین شہزاد افق بھی موجود تھے-اس موقع پر بشری حزیں نے کہا کہ یہ اعزازہماری مخلص ٹیم ، رضاکاروں اور معاونین کے نام ہے جن کی شبانہ روز محنت سےعلم وادب، اشاعت اور خدمت انسانی کے لیے متعدد شعبوں میں ادارے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اہل قلم اور فلاحی اداروں کی پزیرائی کےلیے نوید ملک اور چئیرمین شہزاد افق کی قیادت میں انٹرنیشنل رائٹرز فورم اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔