Sunday, April 28
Shadow

پی ایف پی نیوز

تقریب بہ یاد غالب و فیض/ رپورٹ: حمزہ سعید

تقریب بہ یاد غالب و فیض/ رپورٹ: حمزہ سعید

پی ایف پی نیوز
رپورٹ: حمزہ سعید۔ پوسٹ گریجویٹ کالج (برائے طلبہ)مظفرآباد میں ”بہ یاد غالب و فیض“ کے عنوان سے بزم ادب، پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد  کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج جناب پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم نے کی۔ جناب محمد اکرم سہیل اور جناب محمد یامین تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔گوجری زبان کے مشہور شاعر  جناب مخلص وجدانی مہمان اعزاز کے طور پر تقریب میں آئے۔ اس کے علاوہ چیئر مین شعبہ اُردُو پروفیسر سعید احمد شاد، چیئر مین شعبہ انگریزی ڈاکٹر عائشہ رحمان، پروفیسر طارق محمود، پروفیسر مبشر نقوی، پروفیسر ہارون قریشی، پروفیسر امجد حسین بٹ، لیکچرر انگریزی رابعہ حسن، لیکچرر انگریزی احسن قریشی، لیکچرر انگریزی راجا محمد شعیب اور باہر سے آئے ہوئے مہمانان  عکسی احمد خان، دانش محمود چغتائی، قمر الحق خریگامی،کالج کے اساتذہ، اسٹاف ممبران، شعبہ ...
ما حولیاتی مسائل کے حل کے لیے حکومتی ادارے جامع اقدامات اٹھائے

ما حولیاتی مسائل کے حل کے لیے حکومتی ادارے جامع اقدامات اٹھائے

پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
کوٹلی/میرپور/لندن(پریس فار پیس فاؤنڈیشن رپورٹ): ماہرین ماحولیات نے آزاد کشمیر میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے حکومتی اداروں سےجامع اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے عوام اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے بڑی سطح پر شعور کی بیداری اور آگاہی پھیلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ اتوار 7 اگست کو پریس فار پیس فاؤنڈیشن(یو کے ) کے زیراہتمام  کوٹلی اور میرپور کے ماحولیاتی مسائل کے موضوع پر ماہرین اور شہریوں کے مابین ایک  ورچوئل ڈائیلاگ  کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کے میزبان پروفیسر مظہر اقبال مظہر  تھے ۔  جبکہ ماہرین ماحولیات ڈاکٹر صدیق اعوان، ڈاکٹر فراز اکرم ، سوشل ایکٹیوسٹس عقیل بٹ،شمائلہ خان ،پروفیسر ظفر اقبال ڈائریکٹر پریس فار پیس فاؤنڈیشن ،راجہ رزاق سابق ڈی جی ای پی اے اور دیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا۔ زبیرالدین عارفی اور ولید یاسین سمیت سماجی کارکن...
صادق ویمن  یونیورسٹی  بہاولپور کے زیر اہتمام مقابلہ  تبصرہ نگاری

صادق ویمن  یونیورسٹی  بہاولپور کے زیر اہتمام مقابلہ  تبصرہ نگاری

پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
بہاولپور: گورنمنٹ صادق ویمن  یونیورسٹی  بہاولپور (شعبہ اردو) کے زیر اہتمام مقابلہ  تبصرہ نگاری منعقد ہوا۔ طالبات میں تبصرہ نگاری کی عملی مشق کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی شائع کردہ کتاب“بہاولپور میں اجنبی”کا انتخاب کیا گیا تھا۔ مقابلے میں نمایاں کارکردگی کی حامل طالبات میں تقسیم انعامات کی ایک تقریب گزشتہ روز شعبہ اردو  میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان  خصوصی پروفیسر بلقیس اقبال گورمنٹ صادق ایجرٹن پوسٹ گریجویٹ کالج بہاول پورتھیں۔مقابلے میں طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کر کے اپنی تخلیقی اور ادبی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ مقابلے کی انچارج پروفیسر عائشہ اکبر تھیں جبکہ صدر شعبہ اردو گورنمنٹ صادق ویمن  یونیورسٹی ڈاکٹر عاصمہ رانی  نے اس مقابلے کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔  منصفین کے فیصلے کے مطابق مدیحہ نعیم نے اول، مریم سعید نے دوسری اور  شم...
  بھمبر کے ماحولیاتی  مسائل  کی رپورٹ

  بھمبر کے ماحولیاتی  مسائل  کی رپورٹ

فطرت, پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
آزادکشمیر کے جنوبی اضلاع میں صنعتی آلودگی اورانسانی تباہ کن سرگرمیاں پودوں ، پرندوں اور جانوروں کو ہجرت پر مجبور کر رہی ہیں، پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی ماحولیاتی آگاہی مہم میں ماہرین ماحولیات کا اعلامیہ بھٹوں کی تعمیر میں  جدید طریقہ کار،  لازمی شجرکاری، چائلڈ لیبرکے خاتمے  کا مطالبہ سیگریٹ کی غیر قانونی فیکٹریوں ، جنگلات  کی تجدید  نو  عالمی فنڈنگ  سوالیہ نشان ہیں جنگلات کی سفاکانہ تلفی اور آتشزدگی کے قلع قمع کےخلاف عوامی بیداری مہم کا مطالبہ لندن / بھمبر  (پریس فار پیس فاؤنڈیشن رپورٹ) ماہرین ماحو لیا ت  اور درد مند شہریوں نے آزاد کشمیر کے جنوبی اضلاعمیرپور اور بھمبر میں فیکٹریوں ، کارخانوں اور  اینٹوں کے بھٹوں سے پھیلنے والی صنعتی آ لودگی کو مضر صحت قرار دیتے ہوۓ اس کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ضروری قانون سازی  کا م...
باغ، مظفرآباد، نیلم اور حویلی میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام

باغ، مظفرآباد، نیلم اور حویلی میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام

پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
باغ پی ایف پی ایف نیوزپریس فا ر پیس فا ؤنڈیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ایک پسماندہ علاقے ناڑ شیر علی خان میں خواجہ محمد شفیع ٹرسٹ کے تعاون سے پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز کی نگرانی میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا -ستحق لوگ بڑی تعداد میں خود گوشت لینے آئے تھے - اس کے علاوہ مہاجرین اور بار ڈر کے متاثرین کو بھی گوشت تقسیم کیا گیا -یاد رہے کہ ناڑ شیر علی ایک دور افتادہ اور جدید سہولیات سے محروم علاقہ ہے - اس علاقے میں کنٹرول لاین پر بھارتی فائرنگ سے متاثر ہو کر گھر بار چھوڑ کر پناہ لینے والے بعض خاندان بھی آباد ہیں -علاقے کے عوام نے اجتماعی قربانی کا اہتمام کرنے پر پریس فارپیس اور خواجہ محمد شفیع  ٹرسٹ کے ذمہ داران کے لئے خیر و برکت کی دعا کی ہے -دریں اثنا پریس فار پیس کے رضاکاروں نے سنئیر فیلڈ کوآرڈینیٹر زبیر الدین عارفی کی قیادت میں مختلف فلاحی اداروں کے تعاون سے مظفرآبا...
محترمہ تسنیم جعفری تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

محترمہ تسنیم جعفری تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
انعام یافتگان کو ایوارڈز اور تمام شرکا مقابلہ کو تعریفی اسناد تقسیم کی جائیں گی جس کے لیے تقریب کے انعقاد کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ لندن :پی ایف پی نیوز پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معروف مصنفہ محترمہ تسنیم جعفری کے حوالے سے تحریر ی مقابلے (مضمون نویسی اور شاعری) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے -منصفین کے فیصلے کے مطابق پہلی پوزیشن قراۃ العین عینی نے حاصل کی ہے۔ عطرت بتول نقوی اور فوزیہ تاج نے دوسری جبکہ نصرت نسیم اور منزہ اکرم نے تیسری اور رفعت امان اللہ اورفریدہ گوہر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی -شاعری کا خصوصی انعام انصار احمد معروفی نے حاصل کیا ہے - پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام“ تسنیم جعفری شخصیت اور فن“ کے حوالے سے  ہونے والے اس تحریر ی مقابلے میں پاکستان اور انڈیا سے ستائیس قلمکاروں نے حصہ لیا جنہوں نے بچوں کے ادب میں تسنیم جعفری کی خدمات پر مقالے اور م...
Million Smiles Foundation changing people’s lives in Azad Kashmir

Million Smiles Foundation changing people’s lives in Azad Kashmir

Activities, News, پی ایف پی نیوز
Bagh AJK (PFPF News)/Photo Credit: Million Smiles Foundation Poverty and lack of economic opportunities are common in remote villages of Azad Kashmir. Majority of people in the mountainous region struggle to make ends meet due to the lack of basic infrastructure and financial resources. Every year, aid of millions of rupees is distributed in food packs amongst the poor and needy of these area. Still, there is a growing concern that more and more people are facing hardship challenges. There are hundreds of local and international organisations that support local people in catering their needs of food, education, healthcare, and other necessities of life. One such organisation is Million Smiles Foundation. Though, recently setup, the charitable organisation has q...
پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کرونا آگاہی مہم شروع

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کرونا آگاہی مہم شروع

پریس فار پیس, پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
باغ ( پی ایف پی نیوز) یونین کونسل ناڑ شیر علی خان میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عوام علاقہ، سکول اور مقامی تاجروں کو کرونا وائر س آگاہی فراہم کی گئی -پریس فار پیس فاونڈشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے سکول کے طلبہ ،اساتذہ اور دکانداروں کو  فیس ماسک اور سینا ٹائزر  کےاستعمال اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا  -بچوں استاتذہ اور دکانداروں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے گئے-اس سلسلے سناڑ لوہر گورنمنٹ مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر ظفر اقبال اور اساتذہ کرام پرویز احمد مغل اور محمد اشفاق نے بچوں میں ماسک تقسیم کیے اور پریس فارپیس فاونڈیشن کی آگاہی مہم کو سراہتے  ہوے آگاہی دی گی کہ اساتذہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل کرائیں -سکول آنے والے بچوں کی  صحت روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔بیمار  بچوں کو سکول نہ آنے دیں -اسی طرح  عوام اور دکانداروں کو بھی حفاظتی تدابی...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact