Monday, May 13
Shadow

پی ایف پی نیوز

‎پریس فار پیس کے زیر انتظام ضلع باغ میں عالمی یوم خواتین منایا گیا

‎پریس فار پیس کے زیر انتظام ضلع باغ میں عالمی یوم خواتین منایا گیا

پریس فار پیس, پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
خواتین کا بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ / پی ایف پی نیوز یوم خواتین کے موقع پر پریس فار پیس کے زیر اہتمام باغ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ مختلف مقررین نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں عوام کو پختہ سڑک ، پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات دی جائیں - بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے سب سے زیادہ خواتین کی زندگی اور صحت متاثر ہوتے ہیں -‎لائین آف کنٹرول کے نزد یکی علاقوں میں عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور حفاظتی بنکر تعمیر کیے جائیں۔ جانثار عورت  کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا- بیگم تنویر لطیف  ‎اس تقریب کی مہمان خصوصی پریس فار پیس کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز تھیں جبکہ چیر پرسن بیگم تنویر لطیف بذریعہ ویڈیو شریک ہوئیں تقریب میں مقامی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی - مقررین میں فضیلہ ارشد ،مسرت رزاق، عجیبہ، نادیہ منظور ، اقرا،...
دیہی ترقیاتی اسکیم برائے آ زاد جموں وکشمیر

دیہی ترقیاتی اسکیم برائے آ زاد جموں وکشمیر

خبریں, پی ایف پی نیوز
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں چھوٹے کسانوں کی مالی معاونت کے ذریعے 300 ڈیری یونٹس کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔ قرض کا مارک اپ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر ادا کرے گا۔سکیم / پروجیکٹ کا بنیادی مقصد پرائیویٹ سطح پر موجودہ مال مویشی کی پیداوار کو بڑھانا، ترقی دینا اور پیداوار کو بڑھا نے کیلئے نئے نئے طریقے متعارف کروانا ہے۔ شرائط و ضوابط دائرہ کار: اس اسکیم کا دائرہ کار زرعی ترقیاتی بینک مظفرآباد زون کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا۔ قرض کی اہلیت لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر کا سفارش کردہ کسان ہی یہ قرضہ لینے کا مجاز ہو گا۔ مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقللون کیس فائل / کتابچہزرعی پاس بک / فرد جمعبندیدوعدد تصاویر قرضے کی حد محکمہ میں رجسٹرڈ کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ دس لا...
فرزند میر پورکرشن دیو سیٹھی چل بسے

فرزند میر پورکرشن دیو سیٹھی چل بسے

شخصیات, پی ایف پی نیوز
پی ایف پی نیوز ممتازکشمیری سیاست دان اور لکھاری کرشن دیو سیٹھی جموں میں انتقال کر گئۓ-‎ کرشن دیو سیٹھی صاحب 1925ء میں میرپور آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے ۔ کامریڈ کرشن دیو سیٹھی اور ان کے سارے خاندان کا تعلق پرانے میرپور شہر کے محلہ چھتی گلی سے تھا۔ کرشن دیو سیٹھی 1947میں بٹوارے  کے وقت مہاراجہ ہری سنگھ کی شخصی آمریت کے خلاف میرپور جیل میں قید کاٹ رھے تھے۔ اور جب حالات زیادہ خراب ہوئے اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوئے تو انکے مسلمان  دوستوں نے جیل توڑ کر اپنی حفاظت میں سماہنی/بیری پتن کا بارڈر کراس کروا کر جموں شہر روانہ کر دیا تھا - وفات سے قبل وہ اپنی جنم بھومی میرپور شہر کا کئی بار دورہ کر چکے تھے - میر پور میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا  - وہ جموں وکشمیر کے تمام طبقوں، ہندو، مسلمان، سکھ اور بدھ وغیرہ میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔ ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact