Wednesday, May 1
Shadow

مہوش اسد شیخ، افسانہ و کہانی نگار، مصنفہ، فیصل آباد(پاکستان)

مہوش اسد شیخ ایک  معروف قلم کار ہیں   جن کی پہچان افسانہ نگاری اور کہانی نگاری ہے۔ وہ اوائل عمری سے ہی کہانیاں اور دوسری تحریریں لکھتی رہی ہیں۔وہ  فیس بک پر مشی خان نے  نام سے  تحریریں لکھتی رہی ہیں جن کو بے پناہ پزیرائی ملی۔اس کے بعد ملکی  رسائل اور جرائد میں لکھنے کا سلسلہ اپنے اصل نام سے شروع کیا۔  ان کے افسانے اور کہانیا ں معروف ڈائجسٹ ”آنچل“،’’حجاب“،”حنا“اور”ردا“ میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی زیادہ  تخلیقات  معاشرتی اور سماجی موضوعات پر   ہوتی ہیں۔

مہوش اسد شیخ کی تصانیف

پروفیسر بونگسٹائن  (بچوں کے لیے دلچسپ کہانیوں کا مجموعہ) اگست 2022،

  مہرالنساء(معاشرتی کہانیاں) دسمبر 2022

آئینے کے پار  (افسانے )  مارچ  2023

ترا عشق بہاروں سا (ناول) اکتوبر 2023

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact