Saturday, May 11
Shadow

Tag: اردو ناول

ماہم جاوید  کا ناول “انتخاب ” تبصرہ نگار  : پروفیسر خالد ہ پروین

ماہم جاوید  کا ناول “انتخاب ” تبصرہ نگار  : پروفیسر خالد ہ پروین

تبصرے
مبصرہ ۔۔۔۔۔ پروفیسر خالدہ پروینناول "انتخاب"  رومان ، حقیقت اور تصوف کا خوب صورت امتزاج ہے جو نا صرف اپنے اندر وسیع مفہوم سموئے ہوئے ہے بلکہ ہر عمر کے قاری کے لیے دلچسپی کا باعث بھی ہے ۔بظاہر یہ مقدس کی کہانی ہے جو زندگی کے اتار چڑھاؤ کے پردے میں جزو کے کل سے ملنے کے مختلف مراحل کی عکاس ہے لیکن مصنفہ نے بڑی عمدگی سے معاشرتی سوچ ، رویوں ، تقدیر کے سامنے انسان کی بےبسی اور قدرت کی گرفت کو ناول کے پردے پر پیش کر دیا ہے ۔ناول کا عنوان اپنے اندر گہرائی اور ذومعنویت لیے ہوئے ہے ۔ انتخاب کے دو رنگ ہوتے ہیں : ہم کسی کا انتخاب کرتے ہیں ۔ ہمارا انتخاب کیا جاتا ہے ۔بعض اوقات ہم اپنے انتخاب کو بہتر سمجھتے ہیں لیکن درحقیقت وہ ہمارے لیے ناموزوں ہوتا ہے جیسے مقدس کا شازل کو منتخب کرنا ،  شازل کا مہوش کو اور مہوش کا سعد کو ۔ وقت نے ثابت کیا کہ تینوں ہی ناموزوں اور نقصان دہ تھے ۔ مقدس کو...
ماہم جاوید کا ناول “ انتخاب”۔ تبصرہ نگار:  محمد احمد رضا انصاری

ماہم جاوید کا ناول “ انتخاب”۔ تبصرہ نگار:  محمد احمد رضا انصاری

تبصرے
تبصرہ نگار:  محمد احمد رضا انصاری "انتخاب"ماہم جاوید کا تحریر کردہ ایک اصلاحی و معاشرتی ناول ہے۔ اس کی کہانی بہت سادہ اور عام فہم زبان میں بیان کی گئی ہے۔ دلچسپی کا عنصر کسی طور کم نہیں ہوتا۔ عشق خاکی سے عشق حقیقی تک کا سفر۔ ایسا سفر جس میں روح و جسم کانٹوں میں الجھ کر تار تار ہو جائے۔ مقدس جو دنیاوی عشق میں مبتلا ہو کر شرک کی منزل تک پہنچنے کو تھی۔ وہ کیسے اپنے اصل کی جانب پلٹی اور عشق الہٰی پانے کی جستجو میں مگن ہوئی یہ داستان آنکھیں نم کر دینے والی ہے۔ انسانی رشتے جو ظاہر دیکھ کر اپنا باطن بدل لیتے ہیں۔ مقدس کی محبت شازل بھی ایک ایسا ہی انسان تھا جب اس کی محبت حادثے کا شکار ہوکر بستر علالت پہ آگئی تو اس نے برسوں کی چاہت کو اپنے دل سے نکال کر کسی اور سے رشتہ جوڑ لیا۔ ڈاکٹر فارس جو اپنی سچی محبت پکڑے آخر تک امید کا دامن تھامے رہا اور اپنی محبت کو پانے میں کامیاب رہا۔ رمش...
مہوش اسد شیخ، افسانہ و کہانی نگار، مصنفہ، فیصل آباد(پاکستان)

مہوش اسد شیخ، افسانہ و کہانی نگار، مصنفہ، فیصل آباد(پاکستان)

رائٹرز
مہوش اسد شیخ ایک  معروف قلم کار ہیں   جن کی پہچان افسانہ نگاری اور کہانی نگاری ہے۔ وہ اوائل عمری سے ہی کہانیاں اور دوسری تحریریں لکھتی رہی ہیں۔وہ  فیس بک پر مشی خان نے  نام سے  تحریریں لکھتی رہی ہیں جن کو بے پناہ پزیرائی ملی۔اس کے بعد ملکی  رسائل اور جرائد میں لکھنے کا سلسلہ اپنے اصل نام سے شروع کیا۔  ان کے افسانے اور کہانیا ں معروف ڈائجسٹ ”آنچل“،’’حجاب“،”حنا“اور”ردا“ میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی زیادہ  تخلیقات  معاشرتی اور سماجی موضوعات پر   ہوتی ہیں۔ مہوش اسد شیخ کی تصانیف پروفیسر بونگسٹائن  (بچوں کے لیے دلچسپ کہانیوں کا مجموعہ) اگست 2022،   مہرالنساء(معاشرتی کہانیاں) دسمبر 2022 آئینے کے پار  (افسانے )  مارچ  2023 ترا عشق بہاروں سا (ناول) اکتوبر 2023 ...
تقریب پذیرائی:دھندلے عکس / رپورٹ : توحید مظفر

تقریب پذیرائی:دھندلے عکس / رپورٹ : توحید مظفر

ہماری سرگرمیاں
رپورٹ : توحید مظفرتصاویر: حماد مغلبزم ادب؛ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلبہ مظفرآباد کی جانب سے کرن عباس کرن کے ناول ”دھندلے عکس“ کی تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم نے کی۔ چیئر مین شعبہ اُردُو جامعہ کشمیر  ڈاکٹر میر یوسف صاحب بطور مہمان خصوصی تشریف لائے۔ ہردلعزیز مہمان راجا رحمت علی خان صاحب نے بھی اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا ۔ کرن عباس کرن جن کے ناول کی پذیرائی کے لیے تقریب منعقد کی گئی تھی، بھی مہمان خاص کے طور پر تقریب میں رونق افروز ہوئیں۔معروف سیاسی و سماجی شخصیت والد مصنفہ کرن عباس کرن جناب چودھری غلام عباس،چیئر مین شعبہ سیاسیات پروفیسر شگفتہ بُخاری، چیئر مین شعبہ اُردُو پروفیسر سعید احمد شاد، پروفیسر صائمہ گیلانی، پروفیسر سلمہ کاظمی، پروفیسر محمد جاوید، لیکچرر انگریزی رابعہ حسن ، وزٹنگ لیکچرر انگریزی راجا محمد شعیب، مص...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact