Saturday, April 27
Shadow

سیر وسیاحت

بھمبر| حسین نظاروں کی سرزمین| تحریر : خالدہ پروین

بھمبر| حسین نظاروں کی سرزمین| تحریر : خالدہ پروین

سیر وسیاحت
تحریر : خالدہ پروین           بھمبر۔۔۔شہر      مشرق ،مغرب اور شمال کی جانب سے نچلے درجے کی پہاڑیوں میں گھرا بھمبر شہر آزاد کشمیر کا ایک تاریخی مقام ہے ۔یہ پنجاب کے شہر گجرات سے 48 کلومیٹر اور میرپور آزاد کشمیر سے 50 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ۔شہر کے تین اطراف سے بھمبر برساتی نالہ (پتن) چکر کاٹ کر گذرتے ہوئے وزیر آباد کے قریب دریائے چناب میں شامل ہو جاتا ہے ۔ بھمبر سے جموں 70 کلومیٹر جبکہ سری نگر 150 کلومیٹر میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔                تاریخ          ماضی میں بھمبر ایک آزاد اور خودمختار ریاست اور بعد ازاں کشمیر کی باج گزار ریاست بھی رہی ہے ۔اس ریاست کا تاریخی نام "چبھال" تھا جس کی حدود کھڑی ،جہلم،کھاریاں اور گجرات تک پھیلی ہوئی تھیں ۔بھمبر پر چِب راجپوت حکمرانوں نے بڑے شاہانہ انداز سے حکومت کی ۔یہاں کا آخری مسلمان حکمران را...
بہاول پور میں اجنبی   میں شامل افسانوں کا جائزہ -تبصرہ نگار رخسانہ افضل

بہاول پور میں اجنبی   میں شامل افسانوں کا جائزہ -تبصرہ نگار رخسانہ افضل

ادیب, افسانے, تبصرے, سیر وسیاحت, کتاب, ہماری سرگرمیاں
کتاب : بہاولپور میں اجنبی مصنف : مظہراقبال مظہر تبصرہ نگار  :  رخسانہ افضل- کراچی یہ کتاب بہاولپور کی محبت میں رچی بسی ہے۔ لفظ لفظ بہاولپور کی محبت سے مہک رہا ہے۔ کتاب کا سرورق بہت خوبصورت اور طباعت بہت دیدہ زیب ہے۔ جیسا کہ شمس رحمان نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ" کتاب کا انداز تحریر اس خصوصیت کا حامل ہے کہ اس میں باتوں کو "لمکایا" نہیں گیا بلکہ جلدی جلدی بتا کر اگلے موڑ، اگلی گلی، اگلے بازار، اگلے تاریخی واقعے، اگلے یونیورسٹی کے شعبے، میوزیم، مسجد، لائبریری اور کسی نئے بہاولپوری کی کسی نئی بات کی طرف سفر جاری رہتا ہے"۔ اس کتاب میں غیر ضروری طوالت سے احتراز برتا گیا ہے۔ جگہ جگہ میٹھی سرائیکی زبان کا تڑکا بھی مزہ دیتا ہے۔ "بہاولپور کے اجنبی" نے ہمیں بہاولپور کی خوب سیر کروائی، تانگے کی سیر کروائی، ایک بھولا بسرا گانا بھی یاد کروا دیا ٹانگہ لہور دا ہووے پاویں چہنگ دا ...
بہاولپور میں اجنبی-ایک جائزہ/ نوید ملک-اسلام آباد

بہاولپور میں اجنبی-ایک جائزہ/ نوید ملک-اسلام آباد

ادیب, افسانے, تبصرے, سیر وسیاحت, کتاب, ہماری سرگرمیاں
نوید ملک-اسلام آباد سفر نامہ نگار مبصر ہوتا ہے۔مبصر بصارت کے ساتھ بصیرت بروئے کار لاتے ہوئے کائنات کے آئنے میں ایسے عکس تلاش کر کے انھیں لفظی پیکروں میں ڈھالتا ہے جو عام انسانوں کو نظر نہیں آتے۔سفر نامہ ایک طرف ذاتی تجربات کی روشنی میں کائنات کا مطالعہ ہے تو دوسری طرف رویوں کا نفسیاتی تجزیہ بھی ہے۔ایک پلیٹ فارم پر مجھ سے ایک دوست نے سوال کیا کہ سفر نامہ پڑھنے کی ضرورت دورِ جدید میں کیونکر ہو؟۔سوشل میڈیا نے دنیا کے کونے کونے کے مناظر آنکھوں میں قید کر لیے ہیں۔ جو چیز ہم اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں ان کےبارےمیں پڑھنےکی کیاضرورت ہے۔میرا جواب تھا:"ویڈیو مناظر دکھا سکتی ہیں مگر کیفیات نہیں۔سفر نامہ نگار تودراصل الفاظ کے ذریعے کیفیات سمیٹنے کی کوشش کرتا ہے اور قاری انھیں محسوس کرتا ہے ، حظ اٹھاتا ہے" پریس فار پیس فاؤنڈیش کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والے سفر نامے"بہاولپور میں اجنبی" نے مجھے چ...
حویلی آزاد کشمیر گم گشتہ جنت

حویلی آزاد کشمیر گم گشتہ جنت

آثارِقدیمہ, آزادکشمیر, تحقیق, سیر وسیاحت
حویلی ریاست پونچھ کی ایک زرخیز اور مردم خیز تحصیل تھی ۔ریاست پونچھ کا صدر مقام شہر پونچھ تحصیل حویلی کی حدو دمیں واقع تھا۔ جہاں راجگان پونچھ کی عالیشان رہائش گاہیں ،موتی محل ، میاں نظام الدین ، وزیر اعظم پونچھ کی حویلی ۔ مہتمم بندوبست پونچھ جو ایک انگریز تھا کا دفتر۔پیر حسام الدین گیلانی کا حسام منزل، جعفری بلڈنگ وغیرہ تاریخی اور قابل دید جگہیں تھیں۔ 1947میں پونچھ شہر ہندوستان کے قبضہ میں چلا گیا تا ہم حد متارکہ پر موجودہ ضلع حویلی میں دیگوار تیڑواں سے لے کر خواجہ بانڈی اور ہلاں سے لے کر محمود گلی تک بہت سارے تاریخی ، سیاحتی اور زمانہ قدیم میں آباد  کئی مقامات ایسے ہیں جو اپنے اندر سیاحوں اور دیگر اہل ذوق کی دلچسپی کا سامان لیئے ہوئے ہیں ۔ذیل میں چند اہم مقامات کا تذکرہ کرنا چاہوں گا۔ سرائے علی آباد یہ  بین الاقوامی شہرت کے حامل درہ حاجی پیر کے دامن میں واقع ہے یہ سرائے...
پیر چناسی کا یادگار سفر:  شبیر احمد ڈار

پیر چناسی کا یادگار سفر: شبیر احمد ڈار

سیر وسیاحت
شبیر احمد ڈار          تاریخی مقامات کی سیر کا بچپن سے ہی شوق رہا ۔ اسکول ، کالجز اور یونی ورسٹی میں یہ شوق مزید پروان چڑھا جہاں اپنے ہم جماعتی طلبہ اور قابل عزت اساتذہ کرام کے ساتھ بہت سے یارگار سفر کرنے کا موقع ملا ۔  23 اکتوبر 2021ء کو " میجر ایوب شہید کالج باغ " کے سنگ " پیر چناسی " کا یادگار سفر کرنے کا موقع ملا جس میں راقم کے ساتھ ادارہ ہذا کے صدر معلم جناب توصیف احمد ، ادارہ ہذا کے معلمین اور عزیز طلبہ شامل تھے  ۔کل تعداد 29 تھی ۔  اس مطالعاتی دورے کے لیے کوسٹر کا انتخاب کیا گیا جو سفر کے لیے نہایت موزوں ہے یہ یادگار سفر صبح آٹھ بجے باغ آزادکشمیر سے شروع ہوا تمام طلبہ نے وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا۔  موسم خوش گوار تھا , ہلکی دھوپ کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی تھی اور گاڑی میں طلبہ خوشی سے اس سفر کو یادگار بنانے میں مصروف تھے...
کتھیاڑہ سے پیدل تولی پیر/ محمد ضیافت خاں

کتھیاڑہ سے پیدل تولی پیر/ محمد ضیافت خاں

سیر وسیاحت
محمد ضیافت خاں ۔  شاید آٹھویں جماعت میں تھے اور یہ غالباً 1994 کا واقعہ ہے جب بڑے بھائی صاحب نے اپنے دوستوں سے تولی پیر کی سیر کا پروگرام ترتیب دے دیا۔ خبر،، لیک،، ہونے پر ہم منتیں ترلے کرنے لگے۔ لیکن بھائ صاحب ،، ناخن ہر بال نہ جمنے،، دیں۔ پھر ہم نے سفارش دھونس دھاندلی کے حربے آزمائے۔  بھائ صاحب نے،، حق کی آواز ،، کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کی۔ لیکن ہم نے،، کھُریاں،، رگڑ کر ان کو شیشے میں اتار ہی دیا۔ یہ کوی مئی کے وسط کا دن تھا۔ اذان فجر کے ساتھ دوستوں کی،، گُرگُر،، سٹارٹ ہوئ۔ کھانا پینا پیک ہوا اور کم از کم پندرہ مجاہدین عازم تولی پیر ہوئے۔  شاید،،دواری،، کے صحت افزا مقام پر نماز فجر ادا ہوئی۔ حکم یہ تھا کہ بلا ضرورت کھانا بھی نہیں اور پینا بھی نہیں کیونکہ راستہ طویل اور ذرائع مشکل ہیں۔  دوسرا پڑوا ۔۔ چھوءا ،، کے جنگل کے اوپر چراہ گاہ کے وسط میں تھا۔  سر...
چشمِ عالم سے پوشیدہ حسین گاؤں – ڈنّہ  نیلم ویلی تحریر: عبدالواجد فاروقی

چشمِ عالم سے پوشیدہ حسین گاؤں – ڈنّہ نیلم ویلی تحریر: عبدالواجد فاروقی

سیر وسیاحت
تحریر: عبدالواجد فاروقی (آزاد صحافی | سوشل وکشمیر ایکٹوئسٹ) ویسے تو پوری دنیا اللہ ربّ العزّت نے بہت خوبصورت بنائی ہے۔اللہ کی تخلیق کردہ ہر چیز میں کوئی نا کوئی حکمت ضرور ہوتی ہے۔خوبصورتی میں جنتِ ارضی کا لقب پانے والا جنوبی ایشیاء کا یہ خطّہ جِسے پوری دنیا کشمیر کے نام سے جانتی ہے۔اپنے رنگ، حُسن، جھیل، آبشار، گفتار، پہاڑ، شاہکار اور دنیا میں جنت کا احساس دلانے والا کشمیر آج بھی خوبصورتی میں اپنی نظیر پیش نا کرسکا۔ کشمیر کو اللہ رب العزّت نے نے واقعی ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے۔خوبصورتی کِسے کہتے ہیں وہ یہیں آکے معلوم ہوتا ہے۔بلکہ یوں کہیں کہ لفظِ خوبصورتی کا اصل معنی ومفہوم یہیں کے مناظر کے دیدار سے واضح ہوتا ہے۔قدرت نے کشمیر کو ہر قسم کے نظارے بخشے ہیں۔اسی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد سیروتفریح کیلئے آزاد کشمیر کا رخ کرتی ہے۔کشمیر کے دلکش نظاروں اور ٹھنڈی ہواؤں سے شاید ہی کوئی ای...
گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج راولاکوٹ  کا دورہ وادی نیلم۔ پروفیسر محمد ایاز کیانی

گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج راولاکوٹ کا دورہ وادی نیلم۔ پروفیسر محمد ایاز کیانی

سیر وسیاحت
رپورٹ ::: پروفیسر محمد ایاز کیانی کشمیر جنت نظیر ہے۔یوں تو اس وادی کا قریہ  قریہ اپنی خوبصورتی،دیو مالائی حسن  اور سحر انگیز دلکشی کی وجہ سے سے اپنی مثال آپ  ہے مگر اگر وادی نیلم  کو حسن کی دیوی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔آسمان سے باتیں کرتے بلند و بالا پہاڑ دلکش  اور دیدہ زیب وادیاں  اور دریائے نیلم کے ساتھ ساتھ سفر کرتے انتہائی مسحور کن مناظر ایک زبردست اور کارساز  دست ہنر مند کی صناعی کے شاہکار ہیں۔۔یہ مناظر اتنے دلکش ہیں کہ انسان کا دل کرتا ہے کہ ان حسین مناظر کو اپنی آنکھوں میں بسا لے اور ہمیشہ ان کے سحر میں ڈوبا رہے ۔۔۔ یہ آزاد کشمیر کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا ضلع  ہے جو 1398 مربع میل رقبے کو محیط ہے۔۔مگر آبادی  کافی کم ہے اور گھر ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر واقع  ہیں یہ آزاد کشمیر کا واحد ضلع ہے جس کی سرحدیں ایک طرف بھارتی مقبو...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact