Skip to content


خالد محمود ،  روبینہ میر اور راجہ  آفتاب کا خطاب

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تعاون سے دو روزہ فرسٹ ایڈ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا -ریڈ کریسنٹ کے فرسٹ ایڈ اینڈ پری ہسپتال ایمرجنسی کئیر آفیسر خالد محمود نے خواتین کو فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کی – اس موقع پر مختلف حادثات کی صورت میں زخمیوں کی جان بچانے اور ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ضرور ی حفاظتی اقدامات کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں شرکا نے گہری دلچسپی لی -ٹرینر خالد محمود نے کہاکہ ان کا ھدف ہے کہ ہر گھر میں کم ازکم ایک فرد فرسٹ ایڈ کی تربیت سے آگاہی رکھتا ہو – فرسٹ ایڈ کی ٹرنینگ آزاد کشمیر کے پسماندہ خطے میں بہت ضروری ہے کیونکہ خطے میں جدید  طبی سہولیات کا فقدان ہے -آخر میں شرکاورکشاپ کو دو روزہ کامیاب ٹرینگ پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گۓ اس موقع پر پریس فارپیس فاونڈیشن کی پراجیکٹ مینجر روبینہ ناز نے پی آر سی ایس اور ٹرینیر خالد محمود کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ایسی ٹریینگ کروانا سود مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ہماری خواتین زیادہ تر گھروں میں ہی رہتی ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال پہنچنے سے پہلے کم ازکم ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ایسی تربیت ضروری ہے  تاکہ انسانوں جانوں کو بچایا جا سکے -پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے رضا کار راجہ آفتاب نے بھی خطاب کیا اور پی ار سی ایس کے ٹرینیر کا شکریہ ادا کیا۔۔آخرمیں  پریس فارپیس فاونڈیشن کی طرف سے ٹرینر خالد محمود کو سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact