تین سو  مریضوں کا مفت معائینہ اور درجنوں افراد کو عینک کی فراہمی 

الشفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر اور عملہ قوم کے مسیحاہیں- قوم فلاحی اداروں کی سرپرستی کرے

ڈاکٹر سجاول،،روبینہ ناز،،سعید الرحمن اور سردار خورشید خان کا خطاب 

باغ آزاد کشمیر(پی ایف پی ایف نیوز)

‎یونین کونسل ناڑ شیر علی خان بمقام بی ایچ یو لوہار بیلہ میں پریس فارپیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا -یہ کیمپ الشفإء آئی ٹرسٹ ہسپتال  مظفر آباد کے تعاون سے لگایا گیا۔ یو سی ناڑ شیر علی خان میں پہلی بار عوام الناس کے لیے آئی کیمپ لگایا گیا -یہ اعزاز پریس فارپیس فاونڈیشن کو حاصل ہوا کہ یو سی ناڑ شیر علی خان میں تین سو  کے لگ بھگ مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ ہوا -اس کے علاوہ  اڑتیس مریضوں کو  آپریشن تجویز ہوا  جن کے مفت آپریشن الشفا ٹرسٹ ہسپتال مظفر آبادمیں کیے جائیں گے -اس کیمپ میں درجنوں افراد کو معائینہ کے بعد موقع پہ عینکیں بھی  دی گئیں۔‎الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ماہرین اورمیں ‎آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر سجاول میر،کمیسٹ سوہر میر،نعیم اشرف  ڈسپنسر  ذاکر، او ٹی ٹیکنشین  رفیق احمد لون، مس جوہریہ،  مس علیزہ  اور مس روبی شامل تھے۔جنہوں نے بہترین شاندار طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیے-مریضوں کی اکثریت نے ڈاکٹروں اور عملے  کے  جذبہ خدمت اور اخلاق کو سراہا۔اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں بی ایچ یو   سٹاف کے علاوہ پریس فار پیس کی رضا کار ٹیم نے شاندار کام سر انجام دیا -مرد و خواتین کو رضاکار ٹیم نے بہتر طریقے سے گاہیڈ کیا-۔۔اسکے لیے باقاعدہ پرچی اور نمبرنگ سسٹم رکھا گیا تھا -رضا  کار ٹیم میں حیات ماگرے،رضوان خان،محمد اظہر، محمد امتیاز،محمد فیضان جبکہ فی میل ٹیم میں ارسہ اسحاق، زرقا امتیاز، مہوش اور دیگر شامل تھیں –

‎ڈاکٹروں کی ٹیم اور عملے نے پریس فارپیس فاونڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہیں ادارے کی طرف سے سرٹیفیکیٹ تقیسم  کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سیاسی و سماجی رہنما سردار خورشید خان تھے -پریس فارپیس فاونڈیشن کی پراجیکٹ مینجر روبینہ ناز اور کیمپ آرگنائزر زر راجہ سعید الرحمان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔پراجیکٹ مینجر روبینہ ناز نے مہمانوں کو ادارے کی فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ  مستحق اور دور دراز علاقوں میں کیمپوں کے ذریعے  الشفا  آئی ٹرسٹ ہسپتال ایک عظیم فریضہ انجام دے رہا ہے – اس کے ڈاکٹرز، حکام اور طبی عملہ خراج تحسین کے مستحق ہیں – ملک کے مخیر حضرات کی یہ انسانی ذمہ داری ہے کہ قوم کے مسیحا اداروں کی معاونت اور سرپرستی کریں -پریس فارپیس فاونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہر پل کوشاں ہے -۔اس موقع پر حسب روایت ادارے کی طرف سے مہمان سٹاف کو گفٹ بھی دیے گے۔مہمانوں نے ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوٕے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ آئندہ بھی ایسے کیمپ  کا انعقاد  کیا جاۓ گا۔ قبل ازین مہمانوں کا استقبال  بھی جوش و خروش سے کیا گیا -سیاسی و سماجی رہنماؤں  سردار خورشید خان، حیات ماگرے،اشرف بٹ،ارسہ اسحاق، زرقا امتیاز،مہوش  و دیگر معززین علاقہ نے خدمت انسانی سے سرشار ڈاکٹروں اور عملے کی ٹیم کا پرتپاک استقبال مہماںوں کے گلے  میں ہار ڈال کے کیااور انھیں علاقے آمد پر خوش آمدید کیا-


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content