Sunday, May 19
Shadow

پریس فار پیس پبلی کیشنز   کے زیر اہتمام  عالمی تحریری مقابلے  کا اعلان

لندن (خصوصی رپورٹ)

عالمی اشاعتی ادارے پریس فار پیس پبلی کیشنز نے  بین الاقوامی تحریر ی مقابلے  کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد فیچر نگاری کے ذریعے معاشرتی، سماجی، اور ماحولیاتی مسائل اور انسانی المیوںاور مصائب  کو  دلچسپ انداز  میں بیان کرتے ہوئے اردو زبان اور ادب کو فروغ دینا ہے۔ پی ایف پی فاؤنڈیشن کا  ذیلی ادارہ  پریس فار پیس پبلی کیشنزاپنی دو سالہ اشاعتی کامیابی کے موقع پر زبان اور ادب  کی ترویج اور قلم کاروں اور تخلیق کاروں  کے فن کو  اجاگر  کرنے کے لیے متعدد مقابلہ جات اور علمی ،ادبی اور تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے۔   پریس فار پیس پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر  پروفیسر ظفر اقبال نے   “بین الاقوامی مقابلہ برائے فیچر نگاری ” کی تفصیلات  سے آگا ہ کرتے ہوئے بتا یا کہ اس مقابلے میں دنیا بھر کے اردو دان لکھاری ، ادیب اور عام لوگ شرکت کر سکتے ہیں۔ مقابلے کے لیے معاشرتی ، سماجی، انسانی ، ماحولیاتی  موضوعات  پر  تین سو الفاظ  کی تحریر (فیچر) لکھنا ہو گی۔ تحریر کے ساتھ  موضوع سے مناسبت رکھنے والی فوٹو  بھی شامل کرنا ہوگی ،  تصویر  تحریر لکھنے والے نے خود بنائی  ہو  اور   تحریر اور تصویر پہلے سے شائع شدہ نہ ہو،   تحریری مقابلے میں شرکت کے لیے عمر، تعلیم ، نیشنلٹی وغیرہ کی کوئی  پا بندی نہیں ہے۔  تحریری مقابلے کے ونرز کو  انعامات دیے جائیں گے۔   پریس فار پیس پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر  پروفیسر ظفر اقبال نے    بتایا کہ  فیچر نگاری  اردو صحافت اور ادب کی ایک اہم صنف ہے  جسے افکار اور خیالات کے سر چشمے کی حثییت حاصل ہے ۔  عالمی مقابلہ فیچر نگاری سے  نئے لکھاریوں کو اپنے ہنر اور صلاحیتیں آزمانے  کا موقع ملنے گا۔

تحریر ی مقابلے کے لیے تحریریں اور تصاویر  اس ای میل  پتے اور واٹس ایپ  نمبر پر ارسال کی جاسکتی ہیں۔

info@pressforpeace.org.uk

 00447837931805واٹس ایپ نمبر       

1 Comment

  • Shahid Hussain Mir

    It was a wonderful experience of publishing my first book “What life says” with Press for Peace Foundation UK. Press for Peace Foundation UK provided their best assistance, guidance, and support throughout the process of publication of my book. They designed the book cover page to appeal to the readers and provided the best quality paper and design. They also helped me to write book reviews from renowned editors and reviewers. I really appreciate their advertisement and marketing strategies for my book which earned me many readers and followers. I appreciate and acknowledge their support and services for young literary writers in Pakistan and Asia.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact