Tuesday, April 30
Shadow

Tag: ڈاکٹر صابر آفاقی

سوانح حیات : نایاب ہیں ہم سے انتخاب/ ڈاکٹر صابر آفاقی

سوانح حیات : نایاب ہیں ہم سے انتخاب/ ڈاکٹر صابر آفاقی

تصویر کہانی
ڈاکٹر صابر آفاقیاس تحریر کے ساتھ تصویر بوسہ گلہ  ضلع پونچھ  (کشمیر) کی ہے۔ ( 1959)آخر کار سات سال کے بعد میرا نمبر آگیا تو مجھے سینئر ٹیچر کا گریڈ دے کر 1858 میں پونچھ کے بوسہ گلہ ہائی سکول میں بھیج دیا گیا ۔مئی کے مہینے میں میرا تبادلہ ہوا۔مظفر آباد میں عبد الغنی غنی میرے دوست تھے۔ ان سے ملا تو وہ کہنے لگے: بوسہ گلہ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر میرے دوست اور پونچھ شہر کے مہاجر ہیں ،وہ آپ کو خوش رکھیں گے۔ چنانچہ میں نے کالی شیروانی بنوائی کہ اب ترقی مل گئی ہے ۔ایک دن باغ جانے والی ٹوٹی پھوٹی بس میں بیٹھ کر گیا ۔منگ بجری پہنچ کر بس سے اتر گیا ۔چھوٹے سے ہوٹل میں بیٹھ کر چائے نوش کی اور بوسہ گلہ کے بارے میں دو ایک آدمیوں سے معلومات حاصل کیں۔ اب شام کے چار بج چکے تھے آگے اکیلے جانا ممکن نہ تھا ۔چنانچہ منگ بجری کا نالہ عبور کرکے اس پار ایک ہوٹل پر رات کو قیام کیا یعنی ساری رات جاگ کر کاٹی کہ چارپائی...
پروفیسر غلام شہناز نے ڈاکٹر صابر آفاقی کی خدمات پر ایم فل تحقیق  مکمل کر لی

پروفیسر غلام شہناز نے ڈاکٹر صابر آفاقی کی خدمات پر ایم فل تحقیق مکمل کر لی

خبریں
مظفرآباد  : پی ایف پی ایف نیوز  ریسرچ سکالر اور ماہر تعلیم پروفیسر غلام شہناز نے ڈاکٹر صابر آفاقی کی شخصیت اور ادبی خدمات کے بارے میں ایم فل کا تحقیقی مقالہ مکمل کر لیا - ماہر تعلیم  پروفیسر غلام شہناز نے ایم فل کی ڈگری کے لیے تحقیقی مقالہ “ڈاکٹر صابر آفاقی کی اقبال شناسی “ کے موضوع پر لکھا ہے - یہ تحقیق علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے شعبہ اقبالیات کے چئیر پرسن پروفیسر شاہد کامران کی زیرنگرانی مکمل ہو ا ہے -  اس تحقیق کی انجام دہی میں اردو اور گوجری کے معروف شاعر جناب مخلص وجدانی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے - یاد رہے کہ مخلص وجدانی ڈاکٹر صابر آفاقی کے چھوٹے بھائی ہیں - ادب کی تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹر صابر آفاقی اور اقبالیات کے موضوع پر ایک جا مع تحقیق کی گئی ہے - تحقیقی مقالے کی کاپی گزشتہ روز مخلص وجدانی کو پیش کی گئی -اس موقع پر نام ور شاعر محمد یامین بھی موجود تھے -  پروفیسر غلام شہنا...
ڈاکٹر صابر آفاقی شاعر ، سفر نگار ، مترجم اور ماہر اقبا لیات

ڈاکٹر صابر آفاقی شاعر ، سفر نگار ، مترجم اور ماہر اقبا لیات

رائٹرز, شخصیات
ڈاکٹر صابر آفاقی ڈاکٹر صابر آفاقی اردو ، پنجابی ، گوجری کے شاعر ، سفر نگار ، مترجم اور ماہر اقبا لیات تھے جنھوں نے اپنے علمی ورثے میں پچاس سے زائد کتابیں اور دو سو سے زائد تحقیقی مقالے چھوڑے ہیں- وہ مظفرآباد کے نزدیک ایک پسماندہ گاؤں میں 1933 میں پیدا ہوۓ- پنجاب یونیورسٹی سے اعلی تعلیم اور ایران سے پی ایچ ڈی کی- پنڈت کلہن کی ’راج ترنگنی ‘کے قلمی نسخوں کی تصحیح اور مستند متن کی بازیافت ان کا پی ایچ ڈی کا مقالہ تھا-انھوں نے 2011 میں وفات پائی -ان کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹرافتخارمغل ( شا عر ) بھی ان کے ساتھ ہی اس دارفانی کو ایک ہی دن چھوڑگئے- ڈاکٹر صابر آفاقی کی تصانیف اردو شاعری : شعر تمنا ‘ ،’ طلوع سحر،’ ثنائے بہاء‘، ’زمزمئہ روح‘ ، ’رشحات ابر‘ ، ’ خندہ ہائے بے جا ‘ ،’ نئے موسموں کی بشارت ‘ ’سارے جہاں کا درد ۔ گلہاۓ کشمیر گوجری شاعری: ’ آرتھروں‘ , ،’ ہاڑا‘...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact