میرا نام شہزادی ہدیٰ انجم ہے۔میں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سےاردو میں ماسٹرز کیا ہے۔2008/09ء۔ میں مقامی اخبار ” کلام وقت “میں کالم لکھتی تھی۔2010ء میں پہلی کہانی تعلیم و تربیت میں بھیجی تھی ۔پھر درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہو کر لکھنا کم کر دیا۔دو ہزار انیس میں تدریس کے شعبے کو خیر باد کہنے کے بعد بچوں کے لیےدوبارہ لکھنا شروع کیا۔پاکستان کے نامور رسالوں میں تقریباً سو کے قریب کہانیاں لکھ چکی ہوں۔ایک پاکٹ سائز ناول ”ہمزاد“ کے نام سے2022ء میں شائع ہو چکا ہے ۔بچوں کے لیےمیرا ایک ناول ”سرکل“ “بچوں کی دنیا ” میں قسط وار شائع ہو چکا ہے اور اس سال کتابی شکل میں آجائے گا۔ اس ناول پر مجھے چلڈرن لٹریری سوسائٹی کی طرف سے ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔بچوں کے علاوہ بڑوں کے لیے ماہانہ جرائد ” سیارہ”، “دوشیزہ”، “سچی کہانیاں” اور “نئے افق” میں بھی لکھا ہے۔علاوہ ازیں بطور فری لانسر پروف ریڈنگ بھی کرتی ہوں۔ ۔
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Tabasum Zia Sahab well-done. Best thoughts + best poetry + best lines. God bless you.