میمونہ ارم مونشاہ کا تعلق کلرکہار کے ایک گاؤں سے ہے۔   وہ ناول و افسانہ  نگار، کالم نگار، ، بچوں کی ادیبہ اور شاعرہ ہیں۔ علاوہ  ازیں وہ ایک  معلمہ اور بیوٹیشن بھی ہیں ۔میمونہ نے لکھنے کا آغاز 2020 سے کیا۔ ملکی و غیر ملکی جرائد و اخبارات میں لکھتی چلی آرہی ہیں۔ بچوں کی کہانیاں شوق سے لکھتی ہیں۔ خواتین کے رسائل میں بھی ہر ماہ نام دیکھنے کو ملتا ہے۔ “ماہنامہ کامل” کے نام سے کتابی سلسلے کی مدیرہ و بانی بھی ہیں۔ انہیں پاکستان  کے متعدد ادبی اور سماجی اداروں کی جانب سے گولڈ میڈل، ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس مل چکے ہیں ۔میمونہ کے تخلیق کردہ پلیٹ فارم کا نام “کاملستان رائٹرز فورم” ہے جہاں بیشمار لڑکیوں کو ادبی سفر میں آگے بڑھنے کے لیے مدد ملی ہے۔

میمونہ ارم مونشاہ کی تصانیف

“میں ایسی ہی ہوں (ناول)

 دست گل (شاعری)

سفنوں کے بکھرتے رنگ (شاعری)

چائے والی (افسانوی مجموعہ)

اناروں والا گھر (پاکٹ سائز کتاب)

اسمارہ کی بہادری (پاکٹ سائز کہانی)

راپنزل کے بال (بچوں کی کہانیاں)

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact