یہ علم لاجواب ہے ترقیوں کا باب ہے
و ہی تو کامیاب ہے جو شائق کتاب ہے
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو
قریب آؤ علم کے کہ گیت گاؤ علم کے
ہراک دماغ ودل میں تم دیے جلاؤ علم کے
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو
یہ علم ایک روشنی مٹائےگی جو تیرگی
تودور ہوگی بے کسی وہ صبح لائےگی نئی
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو
مٹاؤ جہل دو ستو کہ علم پاؤ دوستو
ہے علم کی نئی صدی یہ گنگناؤ دوستو
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو
صلائےخاص وعام ہے یہ وقت کاپیام ہے
کہ علم جس کےپاس ہے وہی تونیک نام ہے
پڑھو،پڑھو،پڑھو،پڑھو
لکھو،لکھو،لکھو،لکھو
ڈاکٹر ا رشاد خان
Mashallah! bahot khoob