ف الف خان

ذاتِ مجنوںِ صحرا کی جستجو نہ کی جائے

 بہتر یہ ہی ہے کہ میری آرزو نہ کی جائے

دل کے آستانے کو ویران ہی رہنے دیا جائے

 یوں سرِ محفل گلستان کی گفتگونہ کی جائے

اُلفت گر ہو بھی جائے عقیدت کے پیمانے پر

 محبت کی طرح ہو بہو نہ کی جائے

مزاج فطرت کے سب جو بے تکلفی کیےدیتے ہیں

 مجھ سے  یہ اُمیدِ محب و عدو نہ کی جائے۔

پھیل گئی آگ تو دھواں بھی اُٹھے گا

دم گُھٹتی ہوئی فضا میں خوشبو نہ کی جائے

فنائے عشق کی مدہوشی اپنی جگہ الفَ!

 صلاۃِ عشق کی ادائیگی بے وضو نہ کی جائے۔

شاعرہ کا تعارف 

نام: نگہم فاطمہ

تخلص: الف

ادبی نام: ف الف خان

تعلیم: بی ایس، انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ پولیٹکل سائنس

One Response

  1. She’s gonna be a famous poetess and writer one day. Insha Allah

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact