Monday, April 29
Shadow

ادیب اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمد کے لیے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے چلڈرن لٹریچر ایوارڈ

لندن( پریس فار پیس رپورٹ)

پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں معروف ادیب اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے چلڈرن لٹریچر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ابن آس محمد ایک مایہ ناز ادیب ، مصنف اور ڈرامہ نگار ہیں جن دو درجن لگ بھگ کتب بچوں کے لیے شائع ہوئی ہیں اور ابنِ آس محمد پاکستان کے مٰختلف ٹی وی چینلز کے لیے اڑھائی سو سے زائد ڈراما سیریلز اور سیریز لکھ چکے ہیں۔

قبل ازیں پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ سال بچوں کے ادب میں نمایاں خدمات پر تسنیم جعفری کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

یاد رہے پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں بچوں کے معروف ادیب اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرنے اور بچوں کے ادب کے فروغ کے لئے نوجوان اہل قلم کے مابین مضمون نویسی کا بین الاقوامی مقابلہ بھی منعقد ہو چکا ہے جس کے پوزیشن ہولڈرز کو بھی سرٹیفیکیٹ اور ایوارڈز دیے جا چکے ہیں۔اس مقابلے میں خالد دانش نے پہلی، ادیبہ انور نے دوسری، قانتہ رابعہ اور ظفر احمد چوہان نے تیسری اور امجد جاوید اور عثمان ذولفقار نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

بچوں کے ادب میں ابن آس محمد کی خدمات

ابنِ آس محمد روزنامہ امت میں ہر ہفتے بچوں کے لیے 10 کہانیاں تحریر کرتے رہے ہیں۔ اور یہ سلسلہ پورے نو برس تک جاری رہا۔ گویا ساڑھے چار ہزار کے لگ بھگ کہانیاں صرف روزنامہ امت ہی میں شائع ہوئی ہیں۔ 1982ء سے اب تک بچوں کے لیے تقریباً چھ ہزار کہانیاں تحریر کر چکے ہیں، جن میں تراجم بھی شامل ہیں۔

بچوں کے مختلف رسائل اور اخبارات و جرائد میں 40 سے زیاد قسط وارناول لکھ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact