Friday, May 17
Shadow

حمیرا جمیل مصنفہ، افسانہ نگار اور کالم نگار۔سیالکوٹ (پاکستان)

حمیرا جمیل مصنفہ، افسانہ نگار اور  کالم نگار ہیں۔ وہ کلام اقبال اردو (مطالب و شرح) لکھنے والی پہلی خاتون مصنفہ ہیں۔ گورنمنٹ ڈگری کالج سیالکوٹ سے ایف اے پاس کیا. بی ایس آنر اردو 2017ء میں گورنمٹ کالج وؤمن یونیورسٹی، سیالکوٹ سے اور اسی یونیورسٹی سے ایم ایس اردو 2019ء میں پاس کیا۔ مقالے کا موضوع “قیام پاکستان کے بعد اقبال شناسی میں خواتین کا حصہ” استاد محترم ڈاکٹر طاہر عباس طیب کی نگرانی میں مکمل کیا۔وہ درس و تدریس سے منسلک ہیں۔ سیالکوٹ کے مختلف کالجز میں تدریسی فرائض سر انجام دے چکی ہیں ۔پہلی تحریر 2014ء میں “بلدیاتی الیکشن” کے حوالے سے “روزنامہ نیا اخبار ” میں چھپی۔ افسانہ “سڑک” کے نام سے لکھا لیکن غیر مطبوعہ ہی رہا لیکن آخر کار لکھنے کے شوق نے مجبور کر دیا کہ افسانوی مجموعہ “درد کا سفر ” چھپوایا جائے۔درد بھی ختم نہیں ہوا اور سفر بھی جاری ہے “درد کاسفر” کالم نگاری کے مجموعے “تلخ حقیقت” کی طرف لے گیا۔
تصانیف
درد کا سفر (افسانوی مجموعہ)

تلخ حقیقت (کالم نگاری کا مجموعہ) 2018ء
بیان اقبال مرتبہ (فکر اقبال کا توضیحی بیان)2018ء
اقبال لاہور میں ۔ 2020ء

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact