آلودگی کے خاتمے اورماحول کوصاف ستھرا رکھنے کے لیے اساتذہ اورطلبہ کاعہد

ماحولیات کے تحفظ کیلیے اقدامات نہ کیے  تو تعلیم و تدریس کا مقصد ضائع ہو جائے گا۔ جاوید خان، امتیازخان اوردیگر مقررین کا خطاب

راولاکوٹ/ پی ایف پی ایف رپورٹ

ماحولیاتی آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول سون ٹوپہ راولاکوٹ آزادکشمیرکے زیراہتمام اجتماعی مطالعہ ا ورمذاکرہ بعنوان ” زمین اداس ہے، جنگل اداس ہے”منعقد ہوا۔ اس کا اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول سون ٹوپہ کے عقب میں واقع خوب صورت جنگل میں کیا گیا۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن  یو کے کے زیراہتمام  جاری ماحولیاتی آگاہی مہم کا مقصد طالب علموں کو ماحولیاتی مسائل سے آگاہ کرنا اور طلبہ میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔ اس تقریب کے میزبان معلم جاوید خان اورامتیاز خان تھے۔ اس نشست میں جماعت ہشتم اور ہفتم کے طالب علموں نے ماحولیاتی مسائل پرمبنی “کتاب زمین اداس ہے “کا اجتماعی مطالعہ کیا، طالب علموں نے عہد کیا کہ وہ اپنے ماحول،  گھر جنگل، پانیوں اورزمین کی حفاظت کریں گے۔ طالب علموں نے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں ” زمین اداس ہے “کے منتخب ابواب کا باری باری مطالعہ کیا اور ادارے کے معلم  امتیاز صا حب نے اپنا حاصل مطالعہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آلودگی دنیا بھر کا اجتماعی مسئلہ ہے جس سے کرہ ارض کو موسموں میں تبدیلی،  فصلوں کی کمی، مہلک امراض میں ا ضافے، لینڈ سلائڈنگ اورجنگلات کی تباہی جیسے خطرناک مسائل کا سامنا ہے۔ انھوں نے طلبہ پر زوردیا کہ کہ وہ  اپنے ماحول کو صف ستھر ا رکھنے اورکرہ ارضی کو ہر قسم کی آلودگی سے بچانے کاعہد کریں ورنہ ہماری تدریس اور درس گاہوں کا مقصد  ضائع ہو جائے گا۔  ادارے کے معلم اور مصنف جاوید خان نے  تعلیمی اداروں میں آگاہی کے لیے پریس فارپیس فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کے گھمبیر مسئلے  کو اجاگر کرنے کے لیے ادارے کی طرف سے تسنیم جعفری کی مرتب کردہ کتاب “زمین اداس ہے” کی اشاعت کے علاوہ  مزاکروں، مباحثوں اور معلوماتی اور تعارفی  لٹریچر کی تیاری جیسے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اجتماعی مطالعے اور مزاکروں کا سلسلہ  “زمین اداس ہے، جنگل اداس ہے’ کے نام سے  جاری رہے گا تاکہ نئی نسل کو آنے والے وقت کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact