باغ آزادکشمیر
راجہ سعید الرحمان کی زیر نگرانی پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی لائبریری مرکز تھب باغ آزاد کشمیر میں سرمائی تعطیلات کو طلبہ و طالبات کے لیے مفید اور کار آمد بنانے کے لئے کوچنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں تین رضا کار اساتذہ بچوں کی رہنمائی کرتے ہیں – طلبہ و طالبات میں مطالعے کو شوق پروان چڑھانے کے لیے اصلاحی ، سائنسی اور تاریخی کتب کا مطالعہ بھی کیا جاتا ہے – اس موقع پر راجہ سعید الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن پسماندہ علاقوں میں لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سردیوں کی تعطیلات کا مفید استعمال بنانے کے لیے اس کوچنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔،