مظفر آباد
انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں سماجی ادارہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے مظفرآباد کی یونین کونسل چھتر دومیل کے نواحی علاقے امبور سمیت چہلہ بانڈی اور پلیٹ کے مقامات میں دو لاکھ سے زائد مالیت کے کپڑے مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے ،یہ کپڑے پریس فار پیس فائونڈیشن یو کے کی جانب سے بھیجے گئے تھے ۔ان کپڑوں میں زنانہ اور مردانہ سوٹ ،بچوں کے کپڑے ،جیکٹس اور ،پینٹس وغیرہ شامل تھے ۔یہ کپڑے 80سے زائد مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ۔کپڑوں کی تقسیم کے دوران مستحق خاندانوں کو عزت اور تکریم کا خیال رکھا گیا تا کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو ۔یہ کپڑے معذوروں ،بیوائوں ،یتیم بچوں ،بے سہارا خاندانوں میں تقسیم کیے گے ،جبکہ مختلف جگہوں پر مزدوری کرنے والے بچوں میں بھی کپڑے تقسیم کیے کئے۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن گزشتہ کئی سالوں سے آزاد کشمیر بھر میں غریب خاندانوں تک کپڑے پہنچانے کا اہتمام کر رہی ہے ۔مستحق خاندانوں نے پریس فار پیس فائونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان رضاکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا جو برطانیہ میں کپڑے جمع کرکے پاکستان اور آزاد کشمیرکے ضرورت مند افراد تک پہنچا رہے ہیں