جناب اختر شہاب مایہ ناز مصنف اور افسانہ نگار ہیں جن کی دو کتب شائع ہو چکی ہیں۔ اردو کے علاوہ پنجابی زبان میں بھی شاعری کرتے ہیں۔ ان کا اصلی نام مسعود اختر خان ہے لیکن اختر شہاب کے قلمی نام سے ادبی حلقوں میں پہچانے جاتے ہیں۔انھوں نے کالج کے زمانے سے لکھنا شروع کر دیا تھا۔ کالج میگزین کے بعد 1980 میں پہلا افسانہ چھپا ۔اب تک سو سے زائد افسانے اور کہانیاں لکھ چکے ہیں۔ جن میں دو سفر نامے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی اور گریجویشن کے بعد محکمہ موسمیات میں ملازمت اختیار کر لی۔ بیرون ممالک میں بھی ملازمت کے سلسلے میں مقیم رہے۔پاکستان کے موقر ادبی جرائد میں لکھتے رہے ہیں جہاں کئی افسانوں پرایوارڈ بھی حاصل کیے۔محکمہ موسمیات سے پرنسپل میٹرولوجسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد بیشتر وقت تخلیقی کاموں میں صرف ہوتا ہے۔ اردو زبان میں بادلوں کے بارے میں ایک سائنسی معلوماتی کتاب “بادل” ترتیب دے چکے ہیں۔
اختر شہاب کی تصانیف
”من تراش” – کہانیوں اور افسانوں کا مجموعہ ۔ 2019
“ہم مہرباں”
زیر ترتیب
الحین بھوم “(اب جنگ چھڑ گئی)
” اختر شہابیاں ” (خود نوشت)