Friday, May 17
Shadow

Tag: اختر شہاب

نظم پارے / اختر شہاب

نظم پارے / اختر شہاب

شاعری
اختر شہاب *پردہ* کج دیو ایناں کنداں نوں سیمنٹ دے پلستر نال۔ تاں جے! ایہہ جو کج سندیاں نے؟ اوہ بول نہ سکن! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ *بھاگ* اوہ کہندی سی ۔ ۔ ! جے میں اپنے دکھ کنداں نوں دس دیاں ۔۔ تے کنداں وی روپین۔ پر اوہ دُکھاں دی ماری ۔ ۔ مینوں! اک نواں دکھ دے گئی اے!!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھی کا میاں| تحریر:  اختر شہاب

ننھی کا میاں| تحریر: اختر شہاب

افسانے
ہم میں سے اکثر ننھی کے میاں ہوتے ہیں اختر شہاب سوتے سوتے اس کی آنکھ کھل گئی تھی۔ کمرے میں اندھیرا تھا ۔ اس اندازہ ہوا کہ لائٹ نہیں ہےاور  لائٹ جانے کی وجہ سے پنکھا بھی نہیں چل رہا ہے ۔ اسے گرمی کے مقابلے میں سردی زیادہ لگتی تھی  لیکن اس وقت اسے گر می وجہ سے اسے پیاس بھی لگ رہی تھی ۔  وہ اٹھ کے بیٹھ گیا اور اس نے سائیڈ ٹیبل کی طرف ہاتھ بڑھایا یا جہاں اس کی بیوی روزانہ اس کے لئے  تھرماس میں  پانی رکھ دیا کرتی تھی مگر وہاں کچھ بھی نہیں تھا۔   اس کی بیوی اس سے بہت محبت کرتی تھی اور اس کی تما م ضروریات کا خیال رکھتی تھی  مگر وہ بھی  اس وقت وہاں موجود نہ تھی ۔ اس اندھیرے اور تنہائی  میں تھر موس کو غائب دیکھ کر نجانے کیوں ا سے  ننھی  کے میاں کا خیال آگیا ۔  اس کے مرنے کے بعد ہی  اس کی بیوی نے   اس کے کمرے میں تھرماس میں پانی رکھنا شروع کیا تھا  ۔  ننھی پچھلے محلے میں ان کی پڑوسن تھی۔   وہ ایک...
اختر شہاب، مصنف، افسانہ و سفر نگار، شاعر۔  کراچی

اختر شہاب، مصنف، افسانہ و سفر نگار، شاعر۔ کراچی

رائٹرز
جناب اختر شہاب مایہ ناز مصنف اور افسانہ نگار ہیں جن کی دو کتب شائع ہو چکی ہیں۔  اردو کے علاوہ پنجابی زبان میں بھی شاعری کرتے ہیں۔ ان کا اصلی نام مسعود اختر خان ہے لیکن اختر شہاب کے قلمی نام سے ادبی حلقوں میں پہچانے جاتے ہیں۔انھوں نے کالج کے زمانے سے لکھنا شروع کر دیا تھا۔ کالج میگزین کے بعد  1980 میں پہلا افسانہ چھپا ۔اب تک  سو سے زائد افسانے اور کہانیاں لکھ چکے ہیں۔ جن میں  دو سفر نامے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی اور گریجویشن کے بعد محکمہ موسمیات میں ملازمت اختیار کر لی۔ بیرون ممالک میں بھی ملازمت کے سلسلے میں مقیم رہے۔پاکستان کے موقر ادبی جرائد میں لکھتے رہے ہیں جہاں کئی افسانوں پرایوارڈ بھی حاصل کیے۔محکمہ موسمیات سے پرنسپل میٹرولوجسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد  بیشتر وقت تخلیقی کاموں میں صرف ہوتا ہے۔ اردو زبان میں بادلوں کے بارے میں ایک سائنسی معلوماتی کتاب "بادل" ترتیب دے چکے ہ...
اختر شہاب کا افسانوی مجموعہ ” ہم مہرباں” تبصرہ : محمد شاہد محمود

اختر شہاب کا افسانوی مجموعہ ” ہم مہرباں” تبصرہ : محمد شاہد محمود

آرٹیکل, تبصرے
محمد شاہد محمود کوئی بھی کتاب مکمل کرنے کے بعد آپ تبصرہ نگاری کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ تو بشمول پیش لفظ دیگر ادباء کی آراء مت پڑھئیے۔ اپنا تبصرہ قارئین کی نذر کرنے بعد ، پیش لفظ اور ادباء کی آراء پڑھئیے۔ آپ جس کسی بات کا بھی تعین کرنا چاہتے ہیں ، بخوبی کر پائیں گے اور کتاب میں شامل آراء پر اپنی رائے محفوظ کر پائیں گے۔ کتاب کھولتے ہی خوبصورت احساس جلی حروف میں لکھا "انتساب پیاری بیٹیوں کے نام" ہے۔ جن کی محنتوں اور محبتوں کی وجہ سے یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ کتاب دو سو چالیس صفحات پر مشتمل ہے۔ جس میں ییس افسانیں اور دو خاکے شامل ہیں۔ سبھی تحریروں کا بہاؤ پڑھنے میں سہل اور دلچسپ ہے ، جبکہ تحاریر کے عنوانات منفرد ہیں۔ اختر شہاب صاحب کی والدہ اکبری صاحبہ کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی رحمتوں کے زیر سایہ جگہ عطا فرمائے۔ جن کا نام اختر شہاب صاحب کے والدِ گرامی نے محبت میں "ملکہ اکبری سلطانہ" رکھا تھا...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact