قراۃالعین عینی
وہ ایک انتہائی بُری بلی تھی سب کی نظر میں۔نہ اُس کو معلوم تھا کہ وہ کیسے سب کو رام کرے نہ ہی وہ جانتی تھی کہ دھوکے بازی کیسے کی جاتی ہے۔ اس کو جگہ جگہ پھر کر نت نئے ذائقے چکھنے کا شوق بھی نہ تھا ۔جب کہ شہر بھر کے آوارہ اور شریف کتے بلے ہمہ وقت اس کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔نجانے اُس میں کہاں سے یہ انسانوں والی خصلت آ گئی کہ وہ کچھ مزاج دار سی ہو گئی تھی۔ ماں بلی نے اُس کو بہت سمجھایا کہ ایک بلے تک محدود رہنا کہیں کی عقلمندی نہیں ہوتی، لیکن اُس کو تلاش تھی کسی ایسے کی جس کے سنگ وہ ساری عمر بتائے۔ آخرایک دن اُس کی تلاش ختم ہوئی، لوگ کہتے تھے کہ یہ بلا شہر کا سب سے آوارہ بلا ہے لیکن اُس نے ہمیشہ اُس کی آنکھوں میں احترام دیکھا تھا۔ کسی ستی ساوتری کی طرح اُس نے خود کو اُس کے لیے وقف کر لیا۔ دن رات اُس کے سنگ بتائے، جو اُس نے کہا وہ مانا۔ پھر وہ دن آیا جب اُس نے آخر اُس سے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ تمام عمر اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ،صرف اُس کی بن کر۔ ” تم میرے لیے اتنی قابلِ احترام اور عظیم ہو کہ میں تمہیں اُس مقام پر رکھ کر سوچ بھی نہیں سکتا، اگر میری وجہ سے تمہاری سوچ پراگندہ ہو ۔رہی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔ میں اب تمہارے راستے میں نہیں آؤں گا” یہ کہہ کر اُس نے رخ موڑا اور چل دیا

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact