عافیہ بزمی  پیشے کے لحاظ سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے ایم اے اردو کے بعد ایم  اے  پولیٹیکل سائنس کیا ۔قلم و قرطاس سے رشتہ ورثے میں ملا ہے۔  وہ نامور شاعر ،نقاد ،  مترجم  ، ماہر تعلیم اور مدیرپروفیسر خالد بزمی مرحوم  کی صاحبزادی ہیں ۔ انہوں نے لکھنے کا آغاز بہت چھوٹی عمر میں بچوں کے ماہانہ رسالے (  تعلیم و تربیت  )  سے کیا تھا۔ روزنامہ ( نواۓ وقت ) اور( جنگ ) میں مختلف معاشرتی اور اسلامی موضوعات پر مضامین لکھتی رہی ہیں۔ وہ  دوران تعلیم اپنے کالج میگزین کی مدیرہ  رہی ہیں ۔ لاہور سے شائع ہونیوالے خواتین کے میگزین میں بے شمار افسانے لکھے ۔اپنے مرحوم والد کی لکھی کئی کتابوں پر ریسرچ ورک کر چکی ہیں ۔ پاکستان رائٹرز گلڈ کے زیر اہتمام اپنے والد کے حوالے سے تعزیتی محافل کا انعقاد کرواتی رہی ہیں ۔آج کل فیس بک پر اپنے والد کی تصنیفات  کے حوالے سے بنائے گروپ اور پیج  کو بھی چلاتی ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact