ادیبہ انور
جب درخت پر پھل لگتا ہے۔ تو وہ کچا پھل بے رنگ بے ذائقہ ہوتا ہے۔
مالک کو پھل خوب پیارا لگتا ہے۔ اس کو سینچتا ہے۔
اس کی رکھوالی کرتا ہے۔
اس کو کیڑے مکوڑوں سے بچاتا ہے۔
پھل بڑا ہونے لگتا ہے۔
تو ساتھ ہی کھٹا ہو جاتا ہے۔
ایسے میں اس پھل کوجلدی جلدی کھا نے کا من بھی کرتا ہے۔
لیکن ایسا کھٹا پھل کون کھا سکتا ہے۔
اور کوئی پکنے سے پہلےتوڑ بھی لے گا تو چکھ کر پھینک دے گا۔
اور اپنی قسمت کو بھی کوسے گا کہ کھٹے پھل کی آبیاری کرتا رہا
لیکن عقلمند انسا ن اس کے پکنے ا انتظار کرے گا۔ پھرانتظار کے بعد ایسا پکا ہوا پھل خوب پرذائقہ رس دار بھی ہو گا۔
یہی اصول بچوں پر لاگو ہوتا ہے۔
چھوٹے معصوم بچے کچے پھل کی طرح بے رنگ بے ذائقہ ہوتے ہیں۔
والدین خوب محنت کرتے ہیں۔
چھوٹی عمر سے بچے والدین کے سکھاۓ ہوۓ سبق یاد کر لیتے ہیں۔
جو وہ کہتے ہیں ویسا ہی کرتے ہیں۔والدین خوش ہوتے ہیں کہ بچے نے نماز بھی سیکھ لی۔ نظمیں، ہندسے، سورتیں فر فر سنانے لگا ہے
تمیز و خلاق بھی سکھا دیا گیا۔
لیکن جونہی وہ بچے بڑے ہونے لگے۔ وہی بچے جن کو اخلاق آداب خوب سکھاۓ گئے تھے۔
جو ہر بات مانتے تھے، ہر غلطی سے پاک بے بو، بے ذائقہ تھے۔
وہ کھٹے ہونے شروع ہو گئے۔
کبھی بحث کرنے لگے کبھی نا فرمانی،
کبھی نماز چھوڑنے لگے کبھی سکھاۓ گئے سب سبق بھولنے لگے۔۔
پھر والدین ایسے کچے کھٹے پھلوں کو کوس کوس کر پکنے سےپہلے ہی ضائع کر بیٹھتے ہیں۔
پھر کہتے ہیں ہم نے تو اتنی محنت کی ضائع ہو گئی۔
یاد رکھنا چاہے کہ کچھے پھل کاٹنے کا فائدہ نہی۔
پھل کے پکنے کا انتظار کریں۔
نو دس سے سولہ سال کا بچہ کھٹا ہوتا ہے۔
اس کے اندر تبدیلی کا مرحلہ چل رہا ہوتا ہے۔
ایسے وقت میں اس کا پیار کا پانی بڑھا دیں۔
انشا اللہ خوب میٹھا رس دار ہو گا۔
ہاں کچھ بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس عمر میں بہت ٹھہرے ہوۓ سلجھے سلجھے لگتے ہیں۔
مگر یہ بچے وہی ہوتے ہیں جو بچپن میں سست، شرمیلے، اور دبی ہوئی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔
یا پھر نہایت شریف اور سخت گھریلو ماحول میں بڑھے ہوۓ ہوتے ہیں
ایسے بچے پک تو جاتے ہیں لیکن کوئی خاص شخصیت کے مالک نہی ہوتے۔ اس لیے اگر ٹین ایج میں کوئی ایسا بچہ نظر آے تو اس کو دیکھ کر اپنے بچے سے دل میلا نا کریں۔
۔اس کے پکنے کا انتظار کریں
Discover more from Press for Peace Publications
Subscribe to get the latest posts sent to your email.