جہالہ باغ آزاد کشمیر
پریس فار پیس  فاؤنڈیشن اور کے ڈی آئی نیوز کے زیر اہتمام بتعاون الشفاء آئی ہسپتال مظفرآباد فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ میں فری چیک اپ، فری ادویات کیساتھ ساتھ آپریشن کیلئے فری ٹرانسپورٹ اور فری آپریشن کا انتظام الشفاء آئی ہسپتال مظفرآباد میں کیا گیا تھا۔  دو سو ساٹھ   مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا۔
اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے پریس فار پیس، کے ڈی آئی نیوز اور الشفاء آئی ہسپتال کا شکریہ ادا کیا۔
الشفاء آئی ہسپتال کی ٹیم ڈاکٹر سجاول میر، ڈاکٹر شائق، نعیم اشرف،  اور دیگر سٹاف  کو پریس فار پیس  فاؤنڈیشن کی جانب سے   عوامی خدمات  میں نمایاں  خدمات انجام دینے پر  ایوارڈز   دیے گئے۔
تقریب میں سی ای او کے ڈی آئی نیوز راجہ طاہر گلزار ، صدر پریس کلب دھیرکوٹ راجہ مہتاب اشرف ، راجہ عبدالستار، راجہ عامرنواز، قاری آصف عباسی، ڈاکٹر قیزار، مینیجنگ ڈائریکٹر کے ڈی آئی نیوز ارشاد بٹ کشمیری،  پراجیکٹ مینجر  پریس فار پیس فاؤنڈیشن روبینہ ناز، راجہ عبدالخالق، ذوالفقار احمد زولفی، پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن جہالہ، نمائندہ کے ڈی آئی نیوز عاصمہ ذوالفقار اور عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولت فراہم کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں ایک غریب آدمی کیلئے دور سفر کرکے جانا اور علاج کروانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ الشفاء ہسپتال مظفرآباد کی ٹیم نے مریضوں کا تسلی سے چیک اپ کیا ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ منتظمین کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اس طرح کے ہیلتھ کیمپ مستقبل میں بھی کروائے جائیں گے۔



Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content