پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں بچوں کے معروف ادیب  اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرنے اور بچوں کے ادب  کے فروغ کے لئے نوجوان اہل قلم کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کر دیا گیا ہے

تحریر ی مقابلے کا عنوان

– تحریر ی مقابلے کا مرکزی عنوان’ابن آس محمد: میری نظر میں ہے  ‘جس کا مقصد بچوں کے معروف ادیب  اور ڈرامہ، فلم سکرپٹ رایئٹر  ابن آس محمد کی زندگی اور ادبی اور تخلیقی پہلوؤں کو اجاگر کرنا  اور  بچوں کے ادب سے وابستہ  اہل قلم کو اپنی تحریری صلاحیتوں کو  بہتر کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے-

مقابلے میں مزید ذیلی موضوعات کو بھی شامل  کیا گیا ہے – جن میں درج ذیل شامل ہیں:-

 ابن آس محمدبطور کہانی نویس

 ابن آس محمد بطور ناول نگار

ابن آس محمدسے ملاقاتوں کا احوال یا تفصیل

 ابن آس محمد بطور سکرپٹ رایٹر

 ابن آس محمدایک تاثراتی تحریر

 ابن آس محمد کی ادارتی زندگی

 ابن آس محمد کی ادبی خدمات

 ابن آس محمد کے ناولوں کا   فنی تجزیہ

 ابن آس محمد کی  کہانیوں کے کردار

ابن آس محمد بطور ہدایت کار

ابن آس محمد بطور ادا کار

علاوہ ازیں کوئی بھی لکھاری ابن آس محمد  کی  صحافتی   ادبی خدمات کے بارے میں اپنی مرضی کا موضوع بھی چن سکتا ہے

الفاظ کی حد:

  ابن آس محمد کے ادبی و تخلیقی کام  کے کسی خاص پہلوپر لکھے گئے  مضامین میں الفاظ کی کوئی قید نہیں –

آخری تاریخ

آرٹیکل دینے کی آخری تاریخ  پندرہ مارچ 2022

مقابلے کے شرکا کے لیے ہدایات

تمام  تحریریں اِن پیج، یا    مائیکروسافٹ ورڈ  میں  اردو زبان میں لکھی گئی  ہوں

٭ مقابلے میں شریک تمام  مضامین کے لیے الفاظ کی کوئی حد نہیں ہے۔

٭ تحریر کے ساتھ اپنا نام اور پتہ  اور واٹس اپ /فون نمبر ضرور بھیجیں-خواتین   فون  نمبر کے بغیر  بھی  تحریر ارسال کر سکتی ہیں

٭ مورخین اور کتابوں کے  مستند حوالہ جات پر مبنی تحریروں کو تر جیح دی جاۓ گی

٭ مقابلے میں شرکت کے لئے عمر یا علاقے کی کوئی قید نہیں

٭ آزاد کشمیر و پاکستان سمیت پوری دنیا سے کوئی بھی فرد  اس مقابلے میں شرکت کر سکتا ہے

 ٭ تحریریں ادارے کی ملکیت ہوں گی۔ مقابلے کے لیے بھیجی گئی تحریریں سوشل میڈیا، یا کسی دوسرے اشاعتی پلیٹ فارم   کو اشاعت کے لیے نہ بھیجی جائیں۔ اس  شرط کی پابندی نہ کرنے والے  لکھاریوں کو مقابلے میں شریک نہیں سمجھا جائے گا۔

٭  آپ کی تحریر مکمل  یا  اس کا  کوئی بھی حصہ پہلے سے شائع شدہ نہ ہو۔ البتہ  کسی اشاعت سے مواد لیا گیا ہے تو اس کا حوالہ ضرور دیا جائے۔

٭ مطلوبہ تعداد اور مقدار میں مواد موصول ہونے کی صورت میں اسے  کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا۔جس میں لکھاریوں کا حوالہ بطور مصنف  موجود ہوگا۔

انعامات

مقابلے میں شریک بہترین تحریروں پر ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ  د ئیے جائیں گے۔  تمام تحریروں کی جانچ  پڑتال  کے بعد منصفین کا فیصلہ حتمی ہو گا ۔ اگر کتابی شکل میں اشاعت ممکن نہ ہو سکی تو  بہترین تحریروں کی پریس فار پیس فاؤنڈیشن  کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر تشہیر   کی جائے گی۔

مضامین درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجے جائیں

info@pressforpeace.org.uk

رابطہ کار  براۓ مقابلہ

ذولفقار علی بخاری- راولپنڈی

ای میل؛

zulfiqarali.bukhari@gmail.com

واٹس ایپ:

03080061428

مقالہ نگار متعلقہ مواد کے لئے  ابن آس محمد کی کتب    اور ان کے تحریر کردہ  ڈراموں سے بھی رہنمائی لے سکتے ہیں – تحقیقی نوعیت کی تحریروں کو ترجیح دی جاۓ گی-

03476858880 ابن آس محمد  کی کتابیں  آن لایئن خریدنے کے لیے  رابطہ کریںمحمد احمد انصاری  واٹس اپ نمبر

قسط وار ناول اور کتابیں( رسائل اور اخبارات میں

جنگل ایڈونچر ( قسط وارناول ) ماہ نامہ چائلڈ اسٹار ( کراچی )

تاریک سایہ ( قسط وارناول : چند قسطیں ) ماہ نامہ نو عمر( کراچی )

بم دھماکوں کا مجرم (ناول ) ہفت روزہ جسٹس ( کراچی )

لمحہ بہ لمحہ موت (مکمل ناول ) ماہ نامہ ٹوٹ بٹوٹ ( کراچی )

مٹی کی برفی ( قسط وارناول ) ماہ نامہ : ساتھی ( کراچی )

تلاش ( قسط وارناول ) ماہ نامہ ساتھی ( کراچی )

جاسوس اعظم ( قسط وارناول ) ماہ نامہ ساتھی ( کراچی )

شہہ زور ( قسط وارناول ) ماہ نامہ : ساتھی ( کراچی )

شہہ زور ( دوسرا حصہ۔( قسط وارناول )) ماہ نامہ نٹ کھٹ ( حیدرآباد)

کھلونوں کی دنیا ( کہانیوں کی سیریز ) ماہ نامہ نٹ کھٹ ( حیدرآباد)

زہریلا احسان ( مکمل ناول ) ماہ نامہ : نٹ کھٹ ( حیدرآباد)

ننانوے سیڑھیوں کا راز ( قسط وارناول ) روزنامہ امت ( کراچی )

باغی ( ناول ) ( قسط وارناول ) روزنامہ امت ( کراچی )

نین تارا ( جاسوسی سیریز )۔۔( قسط وارناول ) روزنامہ امت ( کراچی )

گلیور ٹریولز ( قسط وارناول ) روزنامہ: امت ( کراچی ) ( آزاد ترجمہ )

ایسپ کی کہانیاں ( کہانیوں کی سیریز) روزنامہ: امت ( کراچی ) ( آزاد ترجمہ۔ ساری کہانیاں )

ہانس کرسچین اینڈرسن (کہانیوں کی سیریز ) روزنامہ: امت ( کراچی ) ( آزاد ترجمہ۔ ساری کہانیاں )

مکان دہشت ( قسط وارناول ) روزنامہ : جراءت ( کراچی )

پتھر کا شیر ( قسط وارناول ) روزنامہ : جسارت ( کراچی )

پر اسرار جزیرہ ( قسط وارناول )روزنامہ : جسارت ( کراچی )

عذر لنگ برائے جنگ ( قسط وارناول ) روزنامہ : جسارت ( کراچی )

یہ جو زندگی ہے، کیا ہے ( قسط وار آپ بیتی ) روزنامہ : جسارت ( کراچی )

عذاب تنہائی ( قسط وارناول )روزنامہ : جسارت ( کراچی ) ( رومانی ناول۔سنڈے میگزین )

ببلی کی ڈائری( سیریز ) ( کہانیوں کی سیریز )ماہ نامہ : ساتھی ( کراچی )

سرسراہٹ ( قسط وارناول ) ماہ نامہ : کھیل کھیل میں( کراچی )

خوف ناک تصوراتی دنیا ( قسط وارناول ) ماہ نامہ : چائلڈ اسٹار ( کراچی ) دو قسطیں

سپر سائیکل ( مکمل ناول ) ماہ نامہ : چلڈرن ٹائمز( کراچی )

بونے اور دیو ( قسط وارناول ) ماہ نامہ چلڈرن ٹائمز( کراچی )۔( آزاد ترجمہ )

اسی دن میں دنیا کا سفر ( قسط وارناول )ماہ نامہ چلڈرن ٹائمز ( کراچی )۔( آزادترجمہ)

میں اجو ہوں ( مکمل ناول) ماہ نامہ چلڈرن ٹائمز( کراچی )

لارڈ آٖ دی رنگز ( قسط وارناول ) روزنامہ امت ( کراچی )۔( آزاد ترجمہ)

ہیری پوٹر۔( قسط وارناول ) روزنامہ امت ( کراچی )۔( آزاد ترجمہ )

ہو مووڈ مائی چیز۔ ( قسط وارکتاب ) روزنامہ امت ( کراچی )۔( آزاد ترجمہ )

بل کلنٹن (بائیو گرافی)۔ ( قسط وارکتاب ) روزنامہ امت ( کراچی )۔( آزاد ترجمہ )

قیدی ملکہ ( قسط وارناول ) روزنامہ : امت ( کراچی )

ہیری پوٹر ( قسط وارناول ) روزنامہ امت ( کراچی ) ( آزاد ترجمہ )

جن کابچہ( سیریز ) ( کہانیوں کی سیریز ) ہفت روزہ بچوں کا اسلام ( کراچی )

للو پنجو ( سیریز ) ( کہانیوں کی سیریز ) ہفت روزہ: بچوں کا اسلام ( کراچی )

بھوندو میاں ( سیریز ) ( کہانیوں کی سیریز) ماہ نامہ ذوق و شوق ( کراچی )

سو لفظی کہانیاں ( سیریز )۔( کہانیوں کی سیریز )۔ : فیس بک

چالاک ( قسط وارناول ) ماہ نامہ ساتھی ( کراچی )

امیر سوچ، غریب سوچ۔ ( قسط وار موٹیویشنل کتاب) : پہلی فیس بک کتاب ( موٹیویشنل کتاب۔ اب تک دس قسطیں)

دام عشق ( قسط وار رومانی ناول : پہلا فیس بک ناول ( رومانی ناول۔ اب تک چوبیس قسطیں)

نو عمر جاسوس ( عمر علی احمد سیریز۔۔۔قسط وار ناول : نمبر 03 (جاسوسی ناول۔ اب تک تین قسطیں)

کتابیں

نام کتابعنوانپبلشرسال
1 : ابن آس کی کہانیاںکہانیوں کا مجموعہابن آس پبلی کیشن2001
2 : دل چسپ اور مزے دار کہانیاںکہانیوں کا مجموعہفرید پبلشرز2002
3 : ابن آس کی شاہ کارکہانیاںکہانیوں کا مجموعہابن آس پبلی کیشن2003
4 : ہیری پوٹرآزاد ترجمہامت پبلی کیشن
5 : بھیانک آسیببچوں کا پر اسرار ناولنٹ کھٹ پبلی کیشن۔حید رآباد2002
6 : خون آشامبچوں کاپر اسرار ناولنٹ کھٹ پبلی کیشن۔حید رآباد2002
7 : جنگلادمیبچوں کا دل چسپ ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018
8 : ملکہ نارانیبچوں کا دل چسپ ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018
9 : للو پنجوبچوں کا مزاحیہ ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018
10 : للو پنجوکا خزانہبچوں کا مزاحیہ ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018
11: للو پنجو کی کاربچوں کا مزاحیہ ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018
12: للو پنجوکی ناکبچوں کامزاحیہ ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018
13: نگیٹو کا پازیٹوبچوں کاجاسوسی ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018
14: پر اسرار دنیاپراسرار ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018
15: مکان دہشتپراسرار ناولابن آس پبلی کیشن۔ کراچیدسمبر۔۔ 2018
16: دہشت انگیزپراسرار ناولابن آس پبلی کیشن۔ کراچیدسمبر۔۔ 2018
17: آسیبی بندرپراسرار ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018
18: بندرکا آسیبپراسرار ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018
19: سکندرٹیلی پیتھی پر بچوں کا پہلا ناولبچوں کا کتاب گھر۔لاہوردسمبر۔۔ 2018

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content