عمر تنہا

 عمر تنہا نوجوان نسل کے نمائندہ نامور شاعر  ادیب جناب عمر تنہا کا خاندانی نام عمر خان اور تخلص تنہا ہے آپ کا  تعلق جنوبی پنجاب کے مضافاتی  شہر فتح پور ضلع لیہ سے ہے آپ کا آبائ گاؤ ں ضلع ڈیرہ اسمعیل خان کا پس ماندہ  گاؤ ں کھوئ پیور ہے عمر تنہا دو اردو شعری مجموعوں کے خالق ہیں ایک کتاب  زیرِ اشاعت بھی ہے عمر تنہا کے اعزاز میں ملک بھر میں ادبی تقاریب و مشاعروں کا انعقاد ہو چکا ہے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے  بلا شبہ عمر تنہا نے کم عمری ہی میں ادبی حلقوں میں اپنی ایک منفرد پہچان بنا لی ہے آپ کا منفرد  اسلوب آپ کو اپنے ہم عصر شعراء میں ممتاز کرتا ہے  آپ تبصرہ نگار بھی ہیں شاعری کی  متعدد کتب میں آپ کے تبصرے بھی شائع ہو چکے ہیں
علاوہ ازیں آپ  ایک  بہت بڑے تعلیمی ادارے کی رجسٹرڈ ادبی تنظیم بزمِ لطیف کے صدر اور  دو ادبی تنظیموں کے سرپرست بھی ہیں آپ  اپنی تنظیموں  کے زیرِ اہتمام لاتعداد ادبی تقاریب کا انعقاد کر چکے ہیں اور شعراء و شاعرات کے اعزاز میں شامیں ، ان کو  اعزازی اسناد و ایوارڈز سے بھی نواز چکے ہیں ادبی میدان میں انتہائ متحرک و فعال ہیں ۔


Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Comments

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact
Skip to content