میری جنم بھومی بنگال کی سحر کار زمین ہے۔ ہم وہاں تب سکونت پذیر تھے جب میرے پیارے اور حسین بنگال پر سبر ہلالی پرچم لہرایا کرتا تھا۔ پھر انیس سو اکہتر میں لال آندھی آئی اور ملک دو لخت ہو گیا۔ سقوط مشرقی پاکستان کے بعد ہم لوگ لٹ پٹ کر انیس سو تہتر میں مغربی پاکستان پہنچے اور نئے سرے سے زندگی کی شروعات کی۔ کراچی میں میٹرک سے ایم ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔ وقت کی ایک کروٹ نے کراچی یعنی” شہر دلبرا”سے ہجرت پر مجبور کیا اور اب عرصے سے  کینیڈا کے خوب صورت شہر جسے ہم نے  ” شہر دلکشا” کی عرفیت  دی ہے میں قیام پزیر ہیں۔ میرا رجحان نثر نگاری کی جانب ہے ۔ میرے بلاگ، افسانے اور کہانیاں مکالمہ، اردو ادب اور ڈیلی اردو کالمز میں پوسٹ ہوتے رہتے ہیں۔ سچی کہانیاں اور شخصی خاکوں، آپ بیتی اور جگ بیتیوں میں  خصوصی دلچسپی  ہے۔

شاہین کمال کی تصانیف

کھڑکی

Leave a Reply

Discover more from Press for Peace Publications

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact