Monday, May 20
Shadow

نسترن احسن فتیحی-محقق، مصنفہ، مدیرہ، ماہر تعلیم ولسانیات۔ (علی گڑھ انڈیا)

پی ایچ ڈی ڈاکٹر اور ایم اے اردو میں گولڈ میڈلسٹ نسترن احسن فتیحی صاحبہ علی گڑھ انڈیا میں مقیم ہیں ۔ ان کے سرکردہ معروف ناول ” لفٹ “ کے دو ایڈیشن شائع  ہو چکے ہیں ۔ ان کا ناول ” نوحہ گر “ بھی بھرپور پذیرائی کے جھنڈے گاڑنے والی تصنیف ہے ۔ ڈاکٹر صاحبہ معتبر و معروف آن لائین ادبی جریدہ ” دیدبان “ کی مجلسِ ادارت میں شامل ہیں ۔ وہ مصنفہ و ادیبہ کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بلاگر بھی ہیں ۔

“ایکو فیمینزم اور عصری تانیثی اردو افسانہ “ کے نام سے ان کی تنقید اور تحقیق کے دو ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں ۔ اس تنقیدی و تحقیقی کام پہ انھیں یوپی اور بہار  سے انعام حاصل ہو چکے ہیں۔ سن دو ہزار سترہ تا اٹھارہ میں انھوں نے ” قانونی فرہنگ “ پراجیکٹ پہ کام کیا ۔ افسانوں  کا مجموعہ” بین کرتی آوازیں “ زیر اشاعت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact